وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم اور امریکہ کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پرگفت وشنید

Posted On: 02 JUN 2020 9:16PM by PIB Delhi

نئیدہلی03 جون 2020۔وزیراعظم نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفت  وشنید کی ۔ 

          امریکی صدر نے سات  ملکوں کے گروپ ( جی -7) کی امریکی صدارت کے بارے میں   گفتگو  کی اور ہندوستان سمیت دیگر اہم ممالک کو شامل کرنے کے لئے موجودہ  رکنیت سے آگے  بڑھ کر گروپ کا دائرہ  وسیع کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ۔ اس سلسلے میں  انہوں  نے امریکہ میں منعقد ہونے والی جی -7  کی اگلی سربراہ میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کو مدعو کیا۔

          وزیراعظم  نریندر مودی نے اپنے تخلیقی اوردوراندیش  نقطہ نظر کے  لئے  امریکی صدر جناب ٹرمپ کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح  کاتوسیع شدہ فورم  کووڈ -19  کے بعد کی دنیا کی  ابھرتی ہوئی حقیقتوں  کے  عین موافق  ہوگا۔  وزیراعظم نے کہا کہ مجوزہ  سربراہ میٹنگ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے امریکہ اوردیگر ملکوں کے ساتھ  کام کرنا ہندوستان کے لئے خوشی کی بات ہوگی۔

          وزیراعظم  نے امریکہ میں  جاری سماجی  انتشار   کے بارے میں اپنی تشویش ظاہر کی اور حالات کے جلد حل کے لئے  اپنی نیک خواہشات ظاہرکیں ۔

          دونوں رہنماؤں  نے  دیگر اہم معاملات  پر بھی  تبادلہ خیال کیا،مثلاََ  دونوں ملکوں  کے اندرکووڈ -19  کی موجودہ صورتحال ،ہند-چین  سرحد پر حالات  اور عالمی صحت ادارہ ( ڈبلیو ایچ او ) میں  اصلاحات کی ضرورت وغیرہ  امور پر بات چیت کی ۔

          امریکی صدر ٹرمپ نے اس  سال فروری میں ہندوستان کے اپنے دورے کو پرجوش انداز میں  یاد کیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ  ان کا یہ سفر کئی معنوں میں یادگا راور تاریخی اہمیت کا حامل رہا ہے  اور ان کے اس دورے نے دونوں  ملکوں  کے دو طرفہ تعلقات  نیا استحکام عطا کیا ہے۔

          وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اس  بات چیت میں غیر معمولی گرم جوشی اور صداقت  ہندوستان  اور  امریکہ کے  تعلقات کی خصوصی نوعیت  نیز دونوں رہنماؤں  کےدرمیان  دوستی اور ایک دوسرے کے تئیں  احترام کو  ظاہرکرتی ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔م ع۔رم

U-3002



(Release ID: 1628944) Visitor Counter : 242