اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے اسٹیل فیبریکیٹروں کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا


بھلائی فولاد پلانٹ کے اردگرد اسٹیل فیبری کیشن  کلسٹر سہولتیں تشکیل دینے کیلئے  لائحہ عمل پر تبادلہ خیالات کئے

Posted On: 03 JUN 2020 11:15AM by PIB Delhi


نئی دلی،3جون، فولاد اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے فولاد کی وزارت ، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، وزارت ریلوے کے افسران ، آئی این ایس ڈی اے جی، ایس اے آئی ایل اور بھلائی کے اسٹیل فیبریکیٹروں کے ساتھ کل یہاں منعقدہ ویڈیو کانفرنسنگ کی صدارت کی تاکہ بھلائی فولاد پلانٹ کے اردگرد اسٹیل فیبریکیشن کا ایک کلسٹر قائم کیا جا سکے۔برج فیبریکیٹروں کو فولاد کی جو ضروریات پیش آتی ہیں، ان سے متعلق موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کئے گئے۔

مذکورہ اسٹیل فیبریکیشن کلسٹراس خطے میں ایم ایس ایم ای شعبےکو بڑھاوا دے گا، اس سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور مقامی معیشت مہمیز ہوگی۔ یہ وزیراعظم کی جانب سے آتم نربھر بھارت کے حصول کے لئے کی گئی تلقین سے بھی مناسبت رکھتا ہے۔

جناب پردھان نے بھلائی اسٹیل پلانٹ کے سی ای او کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ ضلع دُرگ میں فولاد فیبریکیٹروں کو درکار فولادی پلیٹیں باقاعدگی سے فراہم کرائی جائیں اور اس راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کیاجائے۔

وزیر موصوف نے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کی جانب سے تعمیر کردہ پُلوں میں فولاد کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیالات کئے، جیسا کہ ریلوے کے تحت کیاجاتا ہے، جو فولاد کے پُلوں کا استعمال بہت بڑے پیمانے پر کرتی ہے۔

*************

( م ن ۔ ک ا(

U. No. 3004



(Release ID: 1628933) Visitor Counter : 148