زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

باغبانی فصلوں سے متعلق 2019-20 کا دوسرا پیشگی تخمینہ

Posted On: 02 JUN 2020 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2/مئی 2020 ۔ زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ نے مختلف باغبانی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کے سلسلے میں 2019-20 کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا ہے۔ یہ تخمینہ ریاستوں اور دیگر سورس ایجنسیوں سے حاصل معلومات پر مبنی ہے۔

 

کل باغبانی

2018-19

(حتمی)

2019-20

(دوسرا پیشگی تخمینہ)

رقبہ (ملین ہیکٹیئر)

25.43

25.66

پیداوار

(ملین ٹن)

310.74

320.48

 

2019-20کی اہم باتیں (دوسرا پیشگی تخمینہ)

  • 2019-20(دوسرا پیشگی تخمینہ) میں کل باغبانی پیداوار 2018-19 کے مقابلے میں 3.13 فیصد زیادہ رہنے کا اندازہ ہے۔
  • گزشتہ برس کے مقابلے میں سبزیوں، پھلوں، خوشبودار (ایرومیٹکس) اور دواسازی میں استعمال ہونے والے پودوں اور پھلوں کی پیداوار میں اضافہ، جبکہ باغبانی فصلوں اور مسالوں کی پیداوار میں کمی درج کی گئی۔
  • پھلوں کی پیداوار 99.07 ملین ٹن رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ 2018-19 میں 97.97 ملین ٹن پیداوار رہی تھی۔ اس کی خاص وجہ کیلا، سیب، سائٹرس یعنی کھٹے پھلوں اور تربوز کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔
  • 2019-20میں سبزیوں کی پیداوار 191.77 ملین ٹن رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ 2018-19 میں یہ پیداوار 183.17 ملین ٹن رہی تھی۔ اس اضافے کی خاص وجہ پیاز، ٹماٹر، اوکرا، مٹر، آلو وغیرہ کی پیداوار میں اضافہ رہی ہے۔
  • پیاز کی پیداوار 26.74 ملین ٹن رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ 2018-19 میں یہ 22.82 ملین ٹن رہی تھی۔
  • ٹماٹر کی پیداوار 20.57 ملین ٹن (8.2 فیصد کا اضافہ) رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ 2018-19 میں یہ پیداوار 19.01 ملین ٹن رہی تھی۔

تفصیلی اعداد و شمار کے لئے یہاں کلک کریں

Click here for detailed data

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2984

02.06.2020


(Release ID: 1628894) Visitor Counter : 209