وزارت دفاع

اوپی سمدر سیتو آئی این ایس جلسوا بھارتی شہریوں کو توتیکورن لانے کے لئے کولمبو سے روانہ ہوگیا ہے

Posted On: 01 JUN 2020 9:53PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا جہاز جلسوا تمل ناڈو میں توتیکورن کی بندرگاہ کے لئے آج شام سری لنکا کی راجدھانی کولمبو سے روانہ ہوگیا ہے، جہاں وہ 685 بھارتی شہریوں کو واپس لائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(3)5OK8.jpeg

یہ جہاز بھارتی بحریہ کے آپریشن سمدر سیتو کے حصے کے طور پر اپنے تیسرے سفر پر ہے اور یہ آپریشن سمدر سیتو بھارت سرکار کی جانب سے شروع کئے گئے مشن وندے بھارت کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ یہ جہاز سمندر کے راستے بیرون ملکوں کے بندرگاہوں سے بھارتی شہریوں کو لانے میں مصروف رہا ہے۔

آئی این ایس جلسوا آج صبح کولمبو کی بندرگاہ میں داخل ہوا تھا اور اس میں بھارتی شہری سوار ہوئے تھے، جنہوں نے ایسٹ کنٹینر ٹرمنل میں کولمبو میں بھارتی سفارتخانہ میں پہلے ہی رجسٹریشن کرالیا تھا۔

سبھی عملے کی طبی جانچ کی گئی اور انہیں جہاز میں سوار ہونے سے انہیں آئی ڈی الاٹ کی گئی اور ان کے بیگ وغیرہ کو سینیٹائز کیاگیا۔ آج جہاز میں سوار ہوئے سبھی 685 بھارتی شہریوں میں 553 مرد،25 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ انہیں سفر کے دوران جہاز میں ہر طرح کی سہولت دی گئی اور سفر کے دوران مناسب قرنطینہ کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی طور پر مختص کئے گئے زون کے اندر جہاز میں سوار ہونے کے دوران پوری آسائش کی سہولت دی گئی۔  جہاز کے عملے کی طرف سے سوشل ڈسٹینسنگ اور تحفظ کے پروٹول پر بھی سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔توقع ہے کہ جہاز کل 2 جون 2020 کو توتیکورن پہنچ جائے گی۔

 

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

U-2965



(Release ID: 1628694) Visitor Counter : 131