وزارت دفاع

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے الٹرا سووچھ نام کا جراثیم پاک کرنے کا آلہ تیار کیاہے، جس سے پی پی ای ، الیکٹراک سامان، کپڑے اور دیگر چیزوں کو جراثیم سے پاک کیا جاسکتا ہے

Posted On: 01 JUN 2020 5:55PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے الٹرا سووچھ نام کا جراثیم پاک کرنے کا ایک آلہ تیار کیا ہے، جس سے ذاتی حفاظت کے آلات یعنی پی پی ای، الیکٹرانک سامان ، کپڑے اور دیگر چیزوں سمیت کافی میٹریل کو جراثیم سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

ڈی آر ڈی او کی دلی میں موجود لیباریٹری نیوکلیئر میڈیسن اور الائڈ سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ (آئی این ایم اے ایس) نے صنعتی شراکت دار ایم؍ایس ،جی ای ایل کرافٹ ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ غازی آباد کے ساتھ مل کر یہ آلہ تیار کیا ہے۔

اس آلہ میں جراثیم کو مارنے کے لئے اوزونیٹیڈخلائی ٹکنالوجی کا استعمال کرکے متعدد رکاوٹوں والے جدید آکسیڈیٹیو عمل کا استعمال کیا گیا ہے۔  الٹرا سووچھ دوہری پرت والی مخصوص اوزون سیلینٹ ٹکنالوجی ہے، جو جراثیم سے پاک کرنے والی ضروری سائیکل کے لئے اوزون کو پکڑ کر رکھنے کو یقینی بناتی ہے۔ یہ آلہ صنعتی پیشہ وارانہ ذاتی اور ماحولیاتی تحفظ کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے۔

 

..........................................

م ن، ح ا، ع ر

U-2966



(Release ID: 1628686) Visitor Counter : 171