وزارت خزانہ

پچھلی مدت (اگست 2017 سے جنوری 2020) کے لئے جی ایس ٹی لیٹ فیس کے معاملے پر جی ایس ٹی کونسل کی اگلی میٹنگ میں غور ہوگا

Posted On: 01 JUN 2020 8:09PM by PIB Delhi

حال کے دنوں میں بھارت سرکار نے جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن نہیں بھرنے پر لاگو لیٹ فیس سے چھوٹ کے معاملے پر وہ ٹوئٹ کو نوٹس میں لیا ہے۔  بڑے پیمانے پر ریٹرن پر لاگو لیٹ فیس سے چھوٹ دینے کی مانگ ہورہی ہے، جنہیں سامان اور سروسز ٹیکس جی ایس ٹی کے لاگو ہونے کی تاریخ (اگست 2017 سے بھرا جانا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے بعدپیدا ہونے والی موجودہ صورتحال میں 5 کروڑ روپے سے کم ٹرن اوور والے چھوٹے کاروبار کو مدد دینے کے لئے وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن پہلے ہی فروری، مارچ، اپریل اور مئی 2020 کے جی ایس ٹی ریٹرن کی تاریخ بڑھا کر جون 2020 تک کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔ اس مدت کے لئے کوئی لیٹ فیس نہیں دینی ہوگی۔

معافی کے لئے موجودہ درخواست پرانی مدت (اگست 2017 سے جنوری 2020) سے متعلق ہے۔ سمجھا جاسکتا ہے کہ لیٹ فیس اس بات کو یقینی بنانے کے لئے لگائی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان وقت سے ریٹرن بھریں اور خریداروں سے جمع رقم پر ٹیکسز سرکار کو ادا کریں۔ یہ ایک قدم ہے جس سے بات کو یقینی بنانا ہے کہ کچھ ضابطے پر عمل آوری ضروری ہے۔ ایماندار اور اصولوں پر عمل کرنے والے ٹیکس دہندگان کو ایسے پروویزن کی عدم موجودگی میں منفی طور سے بھید بھاؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جی ایس ٹی میں سبھی فیصلے جی ایس ٹی کونسل کی منظوری سے مرکز اور ریاست کی طرف سے کئے گئے ہیں۔  مرکزی حکومت کے لئے یہ ممکن نہیں ہوگا کہ وہ اس معاملے پر کوئی یکطرفہ فیصلہ لے اور اسی لئے صنعت کی دنیا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لیٹ فیس کے مسئلے پر غور کے لئے جی ایس ٹی اگلی میٹنگ میں رکھا جائے گا۔

 

...............................................................

U-2967



(Release ID: 1628685) Visitor Counter : 160