محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او پنشن یافتگان کو بڑھی ہوئی پنشن ملے گی
Posted On:
01 JUN 2020 3:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم مئی 2020 ۔ ای پی ایف او کے ذریعے تبدیل شدہ پنشن کی قدر کی بحالی کے ضمن میں 105 کروڑ روپئے کے بقایا سمیت 868 کروڑ روپئے جاری کردیے ہیں۔
سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (ای پی ایف او) کی سفارش کی بنیاد پر حکومت ہند نے ورکروں کے ذریعے طویل عرصے سے کئے جارہے مطالبات میں سے ایک کو منظور کرلیا ہے، جس سے انھیں 15 سال کے بعد پنشن کی تبدیل شدہ قدر کو بحال کرنے کی اجازت دی جاسکے۔ اس سے پہلے تبدیل شدہ پنشن کو بحال کرنے کا کوئی التزام نہیں تھا اور پنشن یافتگان کو پوری عمر کم پنشن مل رہی تھی۔ ای پی ایس-95 کے تحت پنشن یافتگان کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ ایک تاریخی قدم ہے۔
ای پی ایف او کے پاس 135 علاقائی دفاتر کے توسط سے 65 لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان ہیں۔ ای پی ایف او کے افسران اور ملازمین میں کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران سبھی رکاوٹوں کو پار کیا اور مئی 2020 کے لئے پنشن ادائیگی کی رقم میں تبدیلی کروائی، جس سے پنشن یافتگان کے بینک کھاتوں میں بروقت ان کے پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جاسکے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 2945
01.06.2020
(Release ID: 1628551)
Visitor Counter : 221