بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران 19000 ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے سیکھنے اور ترقی کرنے کے مواقع پیش کئے


مہارتن نے عالمی بینک، ’آرٹ آف لیونگ‘ اور دیگر باہری اداروں کے ساتھ ایل اینڈ ڈی اجلاس کے توسط سے تعاون کیا

ٹریننگ کے کامیاب اختتام پر سرٹیفکیٹ دیے گئے

Posted On: 01 JUN 2020 2:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم مئی 2020 ۔ ہندوستان کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی اور توانائی کی وزارت کے تحت مرکزی زمرے کی سرکاری کمپنی این ٹی پی سی نے اپنے 19000 سے زیادہ ملازمین اور ان کے اراکین خانہ کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرائے۔ کووڈ-19 کی وبا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے این ٹی پی سی کی سیکھنے اور ترقی کرنے یعنی ایل اینڈ ڈی کی حکمت عملی کو تیزتر ڈیجیٹل کاری اور آن لائن ٹریننگ کے توسط سے ملازمین کو اہل بنانے کے لئے کیا گیا، تاکہ وہ یہ خدمات کہیں بھی حاصل کرسکیں۔

اس کے علاوہ کمپنی نے اپنے ملازمین کو ٹف آن لائن تکنیکی کورس کا حصہ بننے، ورچول کلاسیز میں شرکت کرنے، اسیسمنٹ دینے اور بالآخر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے عالمی بینک کے ساتھ اشتراک کیا۔

پاور مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ – این ٹی پی سی کا ایل اینڈ ڈی مرکز – نےمختلف موضوعات سے متعلق 250 سے زیادہ تربیتی اجلاس کا اہتمام کیا۔ یہ اجلاس تکنیکی، فنکشنل، صحت و تحفظ وغیرہ پر مشتمل تھے۔ اس کے علاوہ پاور پلانٹ پروجیکٹوں میں واقع این ٹی پی سی کے ریجنل لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں تقریباً 100 سے زیادہ سیکھنے کے آن لائن مواقع دستیاب کرائے۔

مہارتن کمپنی مسلسل جاری رہنے والے مطالعاتی اجلاس کے توسط سے اپنے ملازمین کو تعلیم دینے کے لئے پابند عہد ہے، تاکہ وہ مخصوص پس منظر کے ساتھ کام کرنے کے طریقوں میں نیاپن لانا چاہتی ہے اور انھیں دلچسپی کے مطابق بنانا چاہتی ہے۔ کمپنی نے محسوس کیا کہ یہاں تک کہ بحران بھی اضافی ہنرمندی سکھانے کی ضرورت ہے۔ اس لئے ایک اور انوکھا اشتراک – 45 دن کا مطالعاتی چیلنج – اس کے ملازمین کو تکنیکی، مالی اور فروغ انسانی وسائل جیسے مختلف موضوعات میں 45 دن کے مطالعہ کی پیشکش کرتا ہے۔ ایک بار گھر سے مکمل کرنے کے بعد انھیں سرٹیفکیٹ مل سکتا ہے۔

جدید ترین اجلاس کی سہولت دستیاب کرانے والی باہری ایجنسیوں کے ساتھ دیگر طرح کا اشتراک بھی ہے۔ ’آرٹ آف لیونگ‘ کے اشتراک سے ایک جامع صحت پروگرام چلایا جارہا ہے۔ سبھی عمر کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ اس میں حصہ لے سکتے ہیں، جس سے اس بحرانی وقت کے دوران انھیں مضبوط اور مرکوز رہنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح ای اے پی (ایمپلائی اسسٹینس پروگرام) یعنی ملازم کے تعاون سے متعلق پروگرام کے توسط سے کاؤنسلنگ خدمات کی بنیاد پر ایک خصوصی 6 مہینے کی پہل  ’اسنیہل 2.0‘ کی ملازمین کے اہل خانہ کے لئے توسیع کی گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے دستیاب ای اے پی خدمات رازدانہ ہیں اور صرف منتخب یوزرس کو ہی دی جاتی ہیں۔

اسی طرح بجلی پلانٹ کے لئے انتہائی ضروری چیزوں جیسے ٹربائن، بوائلر، واٹر کیمسٹری، قابل تجدید توانائی اور دیگر او اینڈ ایم (آٖپریشن اینڈ منٹیننس) شعبوں کے بارے میں گھر پر اور ساتھ ہی ساتھ گیسٹ فیکلٹیز کے ذریعے کلاسیز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ نئے تعلیمی طریقہ کار میں آن لائن فارم کے ذریعے جوڑنا، ویبینار، داخلی طریقے سے تیار موبائل اپلی کیشن ’سمواد‘ کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ اور اس کی داخلی تعلیمی پورٹل کا فائدہ اٹھانا شامل ہے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2946

01.06.2020



(Release ID: 1628550) Visitor Counter : 148