وزارتِ تعلیم

ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کو پھیلانے اور بنیادی فرائض کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہ کرنے کی غرض سے پنجاب کی سینٹرل یونیورسٹی کے ای بی ایس بی کلب نے ‘‘بنیادی فرائض کی یاد دہانی’’ کے بارے میں ایک چھوٹا ویڈیو جاری کیا ہے


اٹھائیس مختلف ریاستوں کے 28 طلبا نے اس کام میں شرکت کی اور اپنی اپنی ریاستوں کی علاقائی زبانوں میں بنیادی فرائض کا ترجمہ کیا

Posted On: 31 MAY 2020 12:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31 مئی، 2020،        بنیادی فرائض کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہ کرنے کے لیے پنجاب، بھٹنڈہ کی سینٹرل یونیورسٹی (سی یوپی بی) نے ایک چھوٹا ویڈیو جاری کیا ہے جس کا موضوع ہے ‘‘بنیادی فرائض کی یاد دہانی’’۔ سی یو بی پی  کے ای بی ایس بی کلب نے انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت اور یو جی سی کی ہدایات کے مطابق وائس چانسلر، پروفیسر آر کے کوہلی کی نگرانی میں ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے تحت  یہ ویڈیو تیار کیا ہے۔اس ویڈیو کا مقصد ہر ایک کو ذمہ دار شہری کے طور پر ہمارے فرائض کی پابندی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا اور ہر شخص کو کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سےجاری کردہ احتیاطی رہنما خطوط کی پابندی پر آمادہ کرنا اور تمام لوگوں  سے یہ اپیل کرنا ہے کہ وہ ‘‘سنکلپ سے سدھی کی اور’’ تحریک کا حصہ بنیں۔ اس ویڈیو میں سی یو پی بی کے ای بی ایس بی کلب کے 28 طلبا نے جو پورے ملک کی 28 ریاستوں کی نمائندگی کر رہے تھے، رضاکارانہ طور پر شرکت کی اور اپنی اپنی ریاستوں کی علاقائی زبانوں میں بنیادی فرائض کا ترجمہ کیا۔

https://twitter.com/EBSB_MHRD/status/1265896852232134656

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VWUH.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026VGP.jpg

ویڈیو کا پہلا اور آخری منظر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00310XM.jpg

اٹھائیس ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے سی یو پی بی کے ای بی ا یس بی کلب کے 28 طلبا نے  رضاکارانہ طور پر بنیادی فرائض کا اپنی علاقائی زبانوں  میں ترجمہ کیا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2929


(Release ID: 1628303) Visitor Counter : 289