الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آئی ٹی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے قومی آرٹیفشنل اینٹلی جینس (اے آئی) پورٹل www.ai.gov.in کا آغاز کیا

Posted On: 30 MAY 2020 7:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30مئی 2020/  حکومت  کی دوسری مدت کار کی پہلی  سالگرہ کے موقع پر الیکٹرونکس اور آئی ٹی قانون  اور مواصلات کے مرکزی وزیر  جناب روی شنکر پرساد  نے بھارت کے  قومی آرٹیفیشل اینٹلی جینس  پورٹل www.ai.gov.in کاآغاز کیا۔ اس پورٹل کو الیکٹرانکس  اور آئی ٹی  کی وزارت اورآئی ٹی صنعت کے ذریعہ مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے۔ الیکٹرانکس  اور آئی  ٹی وزارت کا قومی ای-گورنینس  ڈویژن اور آئی ٹی صنعت کا نیسکام مشترکہ طور پر اس پورٹل کو چلائیں گے۔ یہ پورٹل ہندستان میں اے آئی سے متعلق  ترقی کے لئے ایک اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ ہندستان  میں اے آئی سے متعلق مضامین، اسٹارٹ اپ، اے آئی میں سرمایہ کاری فنڈس وسائل ، کمپنیوں اور تعلیمی  اداروں جیسے وسائل کو مشترک کرے گا۔  اس کے ذریعہ پورٹل پر دستاویزات ، کیس اسٹڈیز،  تحقیقی رپورٹ وغیرہ کو بھی مشترک کیا جائے گا۔ اس میں  اے آئی سے متعلق تعلیم اور نئی نوکری کے کرداروں کے بارے میں بھی ایک ڈویژن ہے۔

اس موقع پر الیکٹرانکس  او ر انفارمیشن ٹکنالوجی، مواصلات اور انصاف  کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے نوجوانوں کے لئے ایک قومی پروگرام ’’ ریسپونسبل  اے آئی فاریوتھ‘‘  کا بھی آغاز کیا ۔ اس پروگرام کا مقصد ، ہمارے ملک کے نوجوانون طلبا کو ایک  پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے اور انہیں نئے دور کے تکنیکی مائنڈ سیٹ، متعلقہ  اے آئی ہنر۔ سیٹ  اور ضروری اے آئی ٹول سیٹ تک رسائی  مہیا کرانے کے ساتھ  ساتھ  بااختیار بناناہے  جس سے انہیں مستقبل کے لئے  ڈیجیٹل طورپر تیار کیا جاسکے۔ اس پروگرام کو قومی ای-گورنینس  ڈویژن  ، الیکٹرانکس  اور آئی ٹی وزارت کے ذریعہ انٹیل انڈیا کے تعاون سے، اسکولی تعلیم اور خواندگی  محکمے (ڈی او ایس ای اینڈ ایل)  انسانی فروغ وسائل کی وزارت کے تعاون  سے شروع کیا گیا ہے۔ ڈی او ایس ای اینڈ ایل ریاستی تعلیمی محکموں کو اہلیت  کے معیار کے مطابق  اساتذہ کی تقرری میں مدد کرے گا۔

ریسپانسبل اے آئی فاریوتھ، نوجوانوں  کو اے آئی کے لئے تیار ہونے اور ان  کی صلاحیتوں کی خلا کو پر کرنے میں مدد کرے گا، نوجوانوں کو بااختیار بنائے گا اور نوجوانوں کو بامعنی  طور سے موثر سماجی حل بننے کے لئے اہل بنائے گا۔

یہ پروگرام سرکاری اسکولوں کے طلبا کو پورے ملک  تک رسائی حاصل کرنے اور انہیں جامع ہنر مند افرادی قوت یا ورک فورس کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرنے کےلئے ڈیزائن کیاگیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر میڈیاسے خطاب کرتےہوئے، الیکٹرانکس اور آئی ٹی، قانون و انصاف کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کہا کہ آر ٹیفیشل انٹیلی جینس کے فروغ میں ہندستان  کو دنیا کا ایک سرکردہ ملک بننا چاہئے، جو اپنی  بڑی انٹرنیٹ سے محبت کرنے والی آبادی اور اس کے ذریعہ بنائے جارہے ڈیٹا  کا فائدہ اٹھاسکے۔ ہندستان کا اے آئی نظریہ، انسان کی شمولیت کو کم کرنے کےبجائے  ترقی  اور فروغ کا تکمیلہ بنتے ہوئے، انسان کی شمولیت اور بااختیار بنانے والا  ہونا چاہئے۔

 وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس اور آئی ٹی، مواصلات اور انسانی فروغ وسائل، جناب سنجے دھوترے نے خصوصی  حوالے کے ساتھ  کووڈ وبا  سے متا ثر دنیا میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ایسی ٹیکنالوجی  ہمارے لئے  زندگی ثابت ہوئی ہے۔  تعلیم ، زراعت ، صحت دیکھ بھال ،  ای کامرس،  فائننس  ، مواصلات وغیرہ کے شعبوں میں خصوصی طور پر یہ بہت ہی اہم مدد گار ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد رکاوٹوں کے باوجود ڈیجیٹل  ٹکنالوجیز   زبردست  مدد گار رہی ہیں۔  اے آئی پورٹل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب  دھوترے نے کہا کہ اس طرح کے قومی پورٹل سےملک میں آرٹیفیشل  انیٹلی جینس  کو جمہوری بنائے گا۔

نوجوانوں کے پروگرام کے اے آئی تفصیلات:

ملک بھر میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ چلائے جانے والے اسکولوں کے (کے وی ایس)  این وی ایس، جے این وی سمیت) کے 8 سے 12ویں  جماعت کے طلبا کے قومی پروگرام کھلا ہوا ہے۔ تمام 28 ریاستوں اور 8 مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کے لئے اور اسکا مقصد نظریاتی عمل میں تبدیلی لانا اور ڈیجیٹل تقسیم کے لئے ایک پل کی تعمیر کرنا ہے۔ اس پروگرام کو مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا اور اس کے پہلے مرحلے میں ہر ریاست  کے معیارات کو پورا کرکے اساتذہ بھی خود اپنے آپ کو نامزد کرسکتے ہیں۔ ان  اساتذہ کو اور ینٹیشن  سیشن فراہم کیا جائے گا جس کا  مقصد انہیں بنیاد کو سمجھنے اور پروگرام کے لئے 25 سے 50 ممکنہ  طلبا کی شناخت کرنے میں مدد کرنا ہے۔ شناخت کئے گئے طلبا  اے آئی پر آن لائن ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے اور یہ سمجھیں گے کہ کیسے معاشرتی  اثرات کے نظریات/پروجیکٹس  کی شناخت کی جائے جو  اے آئی کا استعمال  کرکے بنائی جاسکتی ہیں اور مجوزہ  اے آئی صلاحیت والے حصوں کو سمجھاتے ہوئے 60 سیکنڈ کے ویڈیو کے ذریعہ  پیش کئے گئے نظریات کے بعد، سرفہرست 100 اعلی نظریات کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا اور ان  طلبا کو رہائشی بوٹ کیمپوں یا آن لائن سیشنز  (کووڈ-19 صورتحال کےمطابق)  میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔  انہیں ایک  گہرے  اے آئی سفر میں لےجانے کےلئے  بوٹ کیمپ /آن لائن سیشن  کے بعد، ان طلبا کو ریئل ٹائم میں پروجیکٹس  بنانے اور اپنا حتمی پروجیکٹ ویڈیو کی شکل میں ویب سائٹ پر ڈالنے کے لئے کہا جائے گا۔

انٹیل مصدقہ اے آئی کو چوں اور سرپرستوں کے ذریعہ مناسب ہینڈ ہولڈنگ  فراہم کی جائے گی جس سے کہ مثالی طور پر پختہ خیالات/نظریات کو یقینی بنایا جاسکے۔ماہرین کے ذریعہ 50 پروجیکٹ آئیڈیاز کی فہرست بنائی جائے گی اورطلبا کو اپنے پروجیکٹس کو آمنے سامنے یا آن لائن فارمیٹ میں نمائش کرنے کے لئےمدعو کیا جائے گا۔ اس کے بعد ماہرین کی ایک آزاد  کمیٹی کے ذریعہ سرفہرست  120 اختراعی پروجیکٹس کا انتخاب کیا جائے گا اور متعلقہ سطح پر ان کی نمائش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

***************

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2917



(Release ID: 1628245) Visitor Counter : 196