امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

شکر کے موجودہ سیزن 20-2019 کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات

Posted On: 30 MAY 2020 5:15PM by PIB Delhi

شکر کے موجودہ سیزن 20-2019 کے لئے خوراک اورعوامی نظام تقسیم کے محکمہ کی طرف سے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومت60 لاکھ میٹرک ٹن شکر کی برآمد پر اخراجات پورا کرنے کے لئے شکر ملوں کے لئے فراہم کی جارہی 10448 کروڑ روپے ایم ٹی مدد کے علاوہ 40 لاکھ میٹرک ٹن شکر کے بفر اسٹاک کو برقرار رکھنے کے لئے 1674کروڑ روپے کی کیرنگ کوسٹ واپس کررہی ہے۔ توقع ہے کہ اس کے لئے اخراجات تقریباً 6268 کروڑ روپے ہوں گے۔  362 شکر ملوں کو بینکوں کے ذریعہ 18600 کروڑروپے کے آسان شرطوں پر قرضے دیے جارہے ہیں، جس کے لئے حکومت کی طرف سے 5 سال تک 4045 کروڑ روپے تک کے سود حکومت کی طرف سے برداشت کیا جارہا ہے۔

شکر کے موجودہ سیزن 20-2019 کے لئے اسٹاک کی صورتحال(اکتوبر ستمبر) حسب ذیل ہیں۔

· اوپن اسٹاک (01.10.2019 تک 145لاکھ میٹرک ٹن)

· شکر کے سیزن 20-2019 کے دوران تخمینہ پیدوار 270 لاکھ میٹرک ٹن

· گھریلو کھپت کا تخمینہ 240 لاکھ میٹرک ٹن

· شکر کے سیزن 20-2019 کے دوران تخمینہ برآمد 50 لاکھ میٹرک ٹن (ایم اے ای کیو)

· 30.09.2020 تک کلوزنگ اسٹاک کا تخمینہ: 125 لاکھ میٹرک ٹن

· کلوزنگ اسٹاک (30.04.2020) 235 لاکھ میٹرک ٹن

· سیزن 19-2018 کے لئے کسانوں کے گنا قیمت کے بقایا جات کی پوزیشن (28.05.2020 تک)

(روپے کروڑ میں)

 

ایف آر پی بیسس

ایس اے پی بیسس

گنا واجبات کی قابل ادائیگی

81667

86723

گنا واجبات ادا کئے گئے

80978

85908

گنا بقایا جات

689

815

· سیزن 19-2018 کے لئے کسانوں کی گناقیمت کے واجبات کے بقایا جات کی پوزیشن (28.05.2019 تک)

ایف آر پی بنیاد پر: 18140 کروڑ روپے

ایس اے پی اور ایف آر پی سمیت کے بقایاجات: 22970 کروڑ روپے

· موجودہ سیزن 20-2019 کے لئے کسانوں کے گنا قیمت کے بقایا جات کی پوزیشن (28.05.2020 تک)

(کروڑ روپے میں)

 

ایف آر پی بیسس

ایس اے پی بیسس

گنا واجبات کی قابل ادائیگی

64261

69029

گنا واجبات ادا کئے گئے

47127

47791

گنا بقایا جات

17134

21238

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-2909



(Release ID: 1628102) Visitor Counter : 147