بجلی کی وزارت

 این ایچ پی سی نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں


بجلی  پروجیکٹس کے ممکنات کا جائزہ لیا

Posted On: 29 MAY 2020 6:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29مئی 2020/ مرکز کے زیر انتظام علاقےلداخ میں پن بجلی اور شمسی توانائی  پروجیکٹوں کے فروغ کے مقصد سے  وزارت بجلی کے تحت  مرکزی پی ایس یو، ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے آ ج نئی دہلی میں واقع جموں و کشمیر  بھون میں یوٹی لداخ کے لفٹننٹ گورنر جناب  آر کے ماتھر  سےملاقات کی ۔ میٹنگ میں این ایچ پی سی کی تجاویز او رلیہہ  لداخ علاقے میں پن بجلی  او ر شمسی توانائی پروجیکٹس کے نفاذ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 بات چیت کے دوران این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی نے لفٹننٹ گورنر  کو لیہہ  میں 4.5 میگاواٹ کی نمو با جگو ااور کرگل میں44 میگاواٹ کی چوٹک ہائیڈرو پاور پروجیکٹس  کی شروعات کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ این ایچ  پی سی کے سی ایم ڈی نے لداخ علاقے  میں پن بجلی صلاحیت کے فروغ سے متعلق  این ایچ پی سی کی حصولیابیوں کے بارے میں بھی  بتایا۔ انہوں نے ایل ایچ پی سی کی مستقبل کی اسکیموں اور منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا، جس میں 3 بجلی پروجٹیکس ،لداخ میں کھلسی (80 میگاواٹ) کن ین چے،  (45 میگاواٹ) اور ٹکما جنگ (30 میگاواٹ) اور فیانگ میں 50  میگاواٹ صلاحیت کےشمسی  توانائی پروجیکٹ کو فروغ دینا شامل ہے۔ پروجیٹکس کی تکنیکی  پیشہ ورانہ فیریبلٹی کی وضاحت کرتےہوئے این  ایچ پی سی کے سی ایم ڈی نے تجویز پیش کی کہ اس علاقے میں شمسی  توانائی اور کرنون تابکاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شمسی توانائی کے ساتھ  پن بجلی کے تامل میل کا بھی پتہ لگایا جانا  چاہئے۔

 لفٹنٹ گورنر نے این ایچ پی سی کے ذریعہ دو پن بجلی پروجیکٹوں کی شروعات کرنے اور مشکل حالات کے باوجود ان پروجیکٹس کے صحیح  طریقے سے چلانے اور ان کے رکھ رکھاؤکی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں  نے این ایچ پی سی کو مستقبل کے پروجیکٹس کی تکنیکی ، پیشہ ورانہ/ کاروباری فیزیبلٹی کا گہرا تجزیہ کرنے کےلئے حوصلہ افزائی کی اور این ایچ پی سی کے ذریعہ  ان بجلی پروجیکٹس  کے تیز رفتار  فروغ کو سہل بنانے کے لئے لداخ یونین  کو ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2901

 


(Release ID: 1627942) Visitor Counter : 213