وزارت دفاع
فوج کے کمانڈروں کی کانفرنس: 27 - 29 مئی 2020
Posted On:
29 MAY 2020 4:48PM by PIB Delhi
ایک اعلیٰ سطحی سال میں دوبار ہونے والی فوج کے کمانڈروں کی کانفرنس جس میں تصوراتی سطح پر غور وخوض کے بعد اہم پالیسی فیصلے لئے جاتے ہیں، دو مرحلوں میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا پہلا مرحلہ ساوتھ بلاک، نئی دہلی میں ستائیس سے اٹھائیس مئی ، دو ہزار بیس تک منعقد کیا گیا۔ پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے مطابق، اسے اپریل دو ہزار بیس میں منقد ہونا تھا لیکن کووڈ۔ انیس وبا کے سبب اسے ملتوی کرنا پڑا تھا۔
تین دن میں ہندوستانی فوج کی اعلیٰ قیادت نے موجودہ اور آنے والے سیکیورٹی چیلنجوں سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غوروخوض کیا۔ اس کے علاوہ ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے امور ، گولہ بارود کے بندوبست سے متعلق مطالعات ، ایک جگہ پر واقع ٹریننگ اداروں کا انضمام اور ہیڈکوارٹر آرمی ٹریننگ کمانڈ کے ساتھ ملٹری ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے انضمام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروگرام کے دوران آرمی ویلفئیر ہاوسنگ آرگنائزیشن( اے ڈبلیو ایچ او) اور آرمی ویلفئیر ایجوکیشن سوسائٹی ( اے ڈبلیو ای ایس) کی بورڈ آف گورنر کی میٹنگوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
چوبیس سے 27 جون 2020 ء تک طے شدہ کانفرنس کے دوسرے مرحلے میں ڈی ایم اے اور ڈی او ڈی کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن شامل ہوں گے، کمان ہیڈ کوارٹرز کے زیر اہتمام اسپانسرڈ ایجنڈے پر تبادلہ خیال اور لاجسٹکس اور انتظامی امور پر جاری مطالعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس مرحلے کے دوران کانفرنس سے خطاب عزت مآب رکشا منتری اور سی ڈی ایس بھی کر سکتے ہیں۔
*************
م ن۔ن ا ۔ت ع
(29-05-2020)
U: 2884
(Release ID: 1627820)
Visitor Counter : 234