وزارت دفاع

میزائل پارک ’ اگنی پرستھ‘ آئی این ایس کلنگا میں قائم کیا جائے گا

Posted On: 29 MAY 2020 4:04PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل اتل کمار جین، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، ایف او سی۔ ان۔ سی( ایسٹ) کی موجودگی میں کموڈور راجیش دیبناتھ، کمانڈنگ آفیسر نے اٹھائیس مئی دو ہزار بیس کو آئی این ایس کلنگا میں میزائل پارک ’ اگنی پرستھ‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔

میزائل پارک ’ اگنی پرستھ‘ کے مکمل ہو جانے پر اسے ان تمام افسران، جہاز رانوں اور آئی این ایس کلنگا کے سپورٹ اسٹاف کے لئے وقف کر دیا جائے گا جو انیس سو اکیاسی میں ای این سی کے قیام سے ہی اس کے اولین سپورٹ اڈے میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پارک دو ہزار اٹھارہ۔ انیس میں آئی این ایس کلنگا کو مشہور یونٹ توصیف نامہ کے ایوراڈ کی بھی یاد دلاتا ہے۔

اگنی پرستھ کا مقصد انیس سو اکیاسی سے لے کر آج کی تاریخ تک آئی این ایس کلنگا کی میزائل تاریخ کی جھلکیوں کو قید کرنا ہے۔ میزائل پارک کا قیام میزائلوں اور گراونڈ سپورٹ ایکوئپمنٹ( جی ایس ای) کی نقل کے ساتھ عمل میں آیا ہے جو یونٹ کے ذریعہ سنبھالے گئے میزائل کے ارتقا کو ظاہر کرتے ہیں۔ نمائشیں اسکریپ، متروک اور فرسودہ انوینٹری سے بنائی گئی ہیں جنہیں گھر میں دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔ اصل پرکشش پی۔ ستر’ امیٹسٹ‘ ہے جسے قدیم ’چکر‘ ( چارلی۔ ون آبدوز) سے جہاز مخالف میزائل کا آغاز کیا گیا تھا جو انیس سو اٹھاسی۔ اکیانوے کے دوران آئی این کے ساتھ سروس میں تھا۔

اگنی پرستھ اسکول کے بچوں سے لے کر بحری عملے اور ان کے اہل خانہ تک میزائلوں اور اس سے متعلقہ ٹکنالوجی کے بارے میں جستجو ذہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک ون۔ اسٹاپ میدان بھی فراہم کرے گا۔ اس کا مقصد یونٹ کے رول میں ملکیت اور فخر کے جذبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور تمام اہلکاروں کی شراکت کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔

 

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔ت ع   

 (29-05-2020)

U: 2882



(Release ID: 1627817) Visitor Counter : 174