ریلوے کی وزارت
بھارت کے ریلوے کے محکمے نے 12 مئی 2020 اور یکم جون 2020 سے بالترتیب چلائی جانے والی 30 اسپیل راجدھانی قسم کی ٹرینوں اور 200 اسپیشل میل ایکسپریس ٹرینوں(کل ملاکر 230 ٹرینوں) کے لیے ہدایات میں ترمیم کی ہے
ریلوے کی وزارت نے تمام خصوصی ٹرینوں کے لیے مشتہر شدہ پیشگی ریزرویشن کی مدت(اے آر سی) کو 30 دن سے بڑھا کر 120 دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ان سب کی سب 230 ٹرینوں میں پارسل اور سامان کی بکنگ کی اجازت دی جائے گی
مندرجہ بالا ترامیم پر 31 مئی 2020 کی بکنگ کی تاریخ پر صبح آٹھ بجے سے عمل درآمد شروع ہوگا
Posted On:
28 MAY 2020 9:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28 مئی، 2020، بھارت کے ریلوے کے محکمے نے 12 مئی 2020 سے شروع کی گئیں راجدھانی قسم کی 30 خصوصی ٹرینوں کے لیے اور یکم جون 2020 سے شروع کی جانے والی200 خصوصی میل ایکسپریس ٹرینوں (کل ملاکر230 ٹرینوں) کے لیے ہدایات میں ترمیم کی ہے۔
ریلوے کی وزارت نے تمام خصوصی ٹرینوں کے لیے مشتہر پیشگی ریزرویشن کی مدت (اے آر سی) کو 30 دن سے بڑھاکر 120 دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان سب کی سب 230 ٹرینوں میں پارسل اور بکنگ کی اجازت دی جائے گی۔
مندرجہ بالا ترامیم پر 31 مئی 2020 کی بکنگ کی تاریخ پر صبح آٹھ بجے سے عمل درآمد شروع ہوگا۔
دیگر شرائط مثلاً کرنٹ بکنگ بیچ میں پڑنے والے اسٹیشنوں کے لیے تتکال کوٹے کا الاٹمنٹ وغیرہ وہی رہیں گی جو نظام الاوقات کے مطابق چلنے والی ٹرینوں میں ہوتی ہیں۔
ان ہدایات کو ریلوے کے محکمے کی ویب سائٹ پر ٹریفک کمرشیل ڈائرکٹوریٹ کے کمرشیل سرکولر کی سرخی کے تحت website-www.indianrailways.gov.inپر دیکھا جاسکتا ہے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:2870
(Release ID: 1627641)
Visitor Counter : 199