وزارتِ تعلیم
ایچ آر ڈی کے وزیر نے نئی دلّی میں ویبینار کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے 45000 اداروں کے سربراہوں سے گفتگو کی
جناب نشنک نے اعلیٰ تعلیم کے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ این اے اے سی ایکریڈیٹیشن کے عمل میں شامل ہوں
Posted On:
28 MAY 2020 7:37PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،28 مئی / انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے بنگلورو میں نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل ( این اے اے سی ) کی میزبانی میں ویبینار کے ذریعے آج ملک بھر کے اعلیٰ تعلیم کے 45000 سے زیادہ اداروں کے سربراہوں سے گفتگو کی ۔ وزیر موصوف نے تعلیم کے ماہرین سے ، جن میں وائس چانسلرس / رجسٹرار / پروفیسر / آئی کیو اے سی ہیڈس / اور پورے ملک کے فیکلٹی ارکان شامل تھے ، گفتگو کی ۔
عالمی وباء کے اس دور میں این اے اے سی کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے جناب پرکھریال نے ملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورت حال کو نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے موقع کےطور پر استعمال کریں ۔ انہوں نے ماہرین تعلیم ، طلباء اور والدین پر زور دیا کہ وہ آن لائن طریقہ کار اپنائیں اور اس موقع کا استعمال کریں تاکہ طلباء کا تعلیمی سیشن جاری رہے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آن لائن نظام کو بہتر بنانے اور اس میں توسیع کرنے کی فوری ضرورت ہے اور تعلیم فراہم کرنے والوں کو اس کی رسائی میں اضافے کے لئے تعاون کرنا چاہیئے تاکہ آن لائن تعلیم دیہی علاقوں تک بھی پہنچ سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-05-2020)
U. No. 2863
(Release ID: 1627569)
Visitor Counter : 208