وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نے آدھار پر مبنی ای-کے وائی سی کے ذریعے فوری پین کی سہولت کی شروعات کی

Posted On: 28 MAY 2020 4:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 مئی، 2020،         مرکزی بجٹ میں کیے گئے اعلان کے مطابق خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں پین کے فوری الاٹ منٹ کی سہولت کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ سہولت پین کی درخواست دینے والے ان افراد کے لیے فراہم ہے جن کے پاس ایک مجاز آدھار نمبر ہے اور ان کا موبائل نمبر آدھار کے ساتھ منسلک ہے۔الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں کوئی کاغذ استعمال نہیں ہوتا اور الیکٹرانک پین (ای پین) درخواست دینے والے کو مفت میں جاری کردیاجاتاہے۔

آپ کو یاد ہوگا کہ مرکزی بجٹ 2020 میں وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے فوری پین کی سہولت جلد شروع کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی بجٹ تقریر کے پیرا 129 میں وزیر خزانہ نے کہا تھا ‘‘پچھلے بجٹ میں میں نے پین اور آدھار کو آپس میں منسلک کرنے کا طریقہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے ضروری ضابطے پہلے ہی منسلک کردیئے گئے تھے۔پین کو الاٹ کرنے کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کی خاطر ہم جلد ہی ایک سسٹم شروع کریں گے جس کے تحت آدھار کی بنیاد پر پین آن لائن فوری طورپر الاٹ کردیا جائے گا۔ اس کے لیے تفصیلی فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی’’۔

آدھار پر مبنی ای-کے وائی سی کے ذریعے فوری پین الاٹ کرنے کی سہولت کا آج باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ البتہ آزمائش کا ‘ویٹا ورزن’ 12 فروری 2020 کو ہی محکمہ انکم ٹیکس کی ای فائلنگ ویب سائٹ پر شروع کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے 677680 فوری پین 25 مئی 2020 تک  الاٹ کیے جاچکے ہیں۔اس میں صرف دس منٹ کا وقت لگتا ہے۔

یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ 25 مئی 2020 تک کل ملاکر 50.52 کروڑ پین ٹیکس ادا کرنے والوں کو الاٹ کیے گئے ہیں۔جن میں سے تقریبا 49.39 کروڑ پین افراد کو اور 25.17 کروڑ سے زیادہ اب تک آدھار کے ساتھ منسلک کیے گئے ہیں۔

پین کے لیے درخواست دینے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ فوری پین کی خواہش رکھنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ انکم ٹیکس کے محکمے ای فائلنگ ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرے اور وہ خواہ مرد ہو یا عورت اپنا مجاز آدھار نمبر فراہم کریں اور آدھار سے منسلک اس کے موبائل نمبر پر آنے والا او ٹی پی داخل کرے۔اس عمل کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر 15 ہندسوں کا ایک نمبر دیا جاتا ہے۔ اگر ضروری ہو تو درخواست دینے والا اپنے اسٹیٹس کے بارے میں اپنا مجاز آدھار نمبر فراہم کرے اور کامیابی کے ساتھ الاٹ منٹ کے بعد ای پین داؤنلوڈ کرلے۔ ای –پین درخواست دینے والے کو اس کی ای میل آئی ڈی پر بھیجا بھی جاتا ہے۔ اگر وہ آدھار نمبر کے ساتھ منسلک ہو۔

فوری پین الاٹ کرنے کی سہولت ڈیجیٹل انڈیا کی جانب محکمہ انکم ٹیکس کا ایک اور قدم ہے۔ اور اس طرح ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے ضابطوں کی پابندی کو مزید آسان بنادیاگیاہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2855

 


(Release ID: 1627480) Visitor Counter : 377