سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی ایس ٹی – ایس ای آر بی کووڈ – 19 کے لئے اینٹی وائرل کے ڈھانچہ جاتی امکانات کی نشاندہی کے لئے مطالعہ میں تعاون کر رہی ہے

Posted On: 27 MAY 2020 5:36PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،27 مئی /  سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی  ) کے تحت  سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ  ( ایس ای آر بی ) نے  سارس – سی او وی 2 کے لئے اینٹی وائرل والے ڈھانچہ جاتی امکانات کی نشاندہی کے لئے  آئی آئی ٹی روڑکی  کے پروفیسر پرمیندر کمار کے ذریعے مجوزہ مطالعے  میں  تعاون کیا ہے ۔

          اعلیٰ ترجیحی شعبوں میں تحقیق  میں اضافے  ( آئی آر ایچ پی اے ) کے تحت  اس مطالعے کے لئے فنڈ فراہم کئے جائیں گے ، جو  کچھ  انتہائی اہم  وائرل  کے اینزائم  والے چھوٹے خلیوں   سے متعلق تحقیق    پر مبنی ہے ۔  یہ اینزائم  وائرل پروٹیسز ( پپائن جیسے پروٹیز  اور 3 سی ایل پروٹیز ) ، آر این اے پر مبنی  آر این اے پالیمرس ( این ایس پی 12 ) اور میتھائل  ٹرانسفراز  یا  ایم ٹی ایز  ( این ایس پی 14 ) جیسے ہیں ۔  یہ وائرل پروٹیسز   ، جو  وائرل پیتھوجین کے جینیٹک مادے   کے ملمع والے   اینزائم ہیں ،  سیلولر پروٹین میں  خصوصی پیپٹائڈ بونڈز پیدا کرتے ہیں ۔

          اس مطالعے میں   مختلف کمپاؤنڈ لائبریریز سے ، جو اینٹی وائرل امکانات کے لئے  بہتر جواز رکھتی ہیں ،  اینٹی وائرل  خلیوں کی نشاندہی   کے لئے  کمپیوٹر پر مبنی  اعلیٰ تھرو پُٹ ورچوول اسکریننگ  کے طریقۂ کار کا استعمال کیا جائے گا ۔   مطالعے کے معاون کار ، آئی آئی ٹی روڑکی کی ڈاکٹر شیلی تومر   اور  بریلی کے انڈین ویٹرینری  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( آئی وی آر آئی ) کے ڈاکٹر گورو شرما    ، سارس – سی او وی  - 2 وائرس  کے  خلاف  اینٹی وائرل خلیوں کی نشاندہی  کے لئے  تجرباتی ٹسٹنگ اور تجزیہ میں مدد کریں گے ۔

          ابتدائی کام کے طور پر   تحقیق کاروں نے  پہلے ہی  ایف ڈی اے  کی مماثلت کی جانچ کے لئے  ایم پی آر او  وائرل پروٹیز  کی منظور شدہ ادویات کی جانچ  ورچوول اسکریننگ طریقۂ کار کے ذریعے اپنے    ‘‘ اِن سلیکو ’’ کام میں استعمال کیا ہے ۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TYJZ.gif

          ڈی ایس ٹی کے سکریٹری  پروفیسر آشوتوش شرما  نے کہا ہے کہ   دیگر مقاصد کی  ادویات کے اجزاء سمیت نئی دواء کی تلاش کو ‘‘ اِن سلیکو ’’ طریقۂ کار   سے تیزی ملی ہے ، جو  خلیوں کے ڈھانچے سے متعلق  کمپیوٹر پر  مبنی  اینٹی وائرل خلیوں  کے امکانات کی نشاندہی  میں کار آمد ہے ۔ امید ہے کہ یہ طریقۂ کار زیادہ تیز اور امکانی دواؤں  یا ویکسین  کے درست انتخاب   میں تجربات اور کلینکل ٹسٹنگ  کے لئے  کامیاب ثابت ہو گا ۔

          سارس -  سی او وی 2  عالمی کووڈ – 19 وباء کی اعلیٰ سطحی   پھیلاؤ اور مہلک بنانے والے  ایٹیو لوجیکل ایجنٹ  ہیں ۔  پوری دنیا میں  مختلف ایجنسیوں کے ذریعے   کووڈ – 19 کے انفیکشن سے نمٹنے اور اُن کے علاج کے لئے   کلینکل  طور پر  موثر ویکسین  یا اینٹی وائرل ادویات  یا دیگر ادویات  کے اجزاء پر مبنی حکمتِ عملی  کی نشاندہی کے لئے  تحقیق  و ترقی کی سرگرمیاں  انجام دی جا رہی ہیں ۔

          ادویات کے مختلف استعمال  پر مبنی طریقۂ کار کا استعمال کرتے ہوئے یہ مطالعہ  ایسے خلیوں کی نشاندہی  کی راہ ہموار کرے گا ، جو  ایم پرو ایکٹیو  سائٹ   کو متحد کر سکیں گے اور اُن  کی صلاحیتوں کو کووڈ – 19 کے خلاف اینٹی وائرل خلیوں کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-05-2020)

U. No.  2835

 



(Release ID: 1627349) Visitor Counter : 199