بجلی کی وزارت

بجلی کے وزیر آر کے سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سمندری طوفان امفن کے بعد بجلی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا

Posted On: 25 MAY 2020 6:30PM by PIB Delhi

بجلی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں  سمندری طوفان امفن کے بعد بجلی کی خدمات بحال کرنے کی پیش رفت کے بارے میں آج مغربی بنگال کے چیف ایڈیشنل  سکریٹری بجلی اور اوڈیشہ کے چیف سکریٹری بجلی، بجلی تقسیم کرنے والی مختلف کمپنیوں کے سی ایم ڈی، سکریٹری برائے بجلی، حکومت ہند، ایڈیشنل سکریٹری، بجلی اسی ایم ڈی، پاور گرڈ اور دیگر اعلی افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بجلی نظام کی بحالی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ سمندری طوفان کے سبب بجلی نظام میں بڑی رکاوٹ آئی ہے، لیکن بجلی خدمات کو بحال کرنے کا کام تیزی سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی  ریاستی ٹرانسمیشن نظام کو کچھ ہی گھنٹوں کے اندر درست کردیا گیا اور مرکزی بجلی کی پی ایس  یو نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں مقامی بجلی سپلائی کی بحالی کے لیے افرادی وسائل بھی مہیا کرائے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اوڈیشہ میں آج شام تک بجلی کی خدمات کی بحالی کا کام پورا ہوجائے گا اور کولکاتہ اور مغربی بنگال کے کچھ اضلاع میں کام چل رہا ہے۔

انہوں نے وزارت کو ہدایت دی کہ پہلے سے دستیاب افرادی قوت، تعاون کے علاوہ وہ این ٹی پی سی اور پاور گرڈ کے توسط سے اضافی افرادی قوت اکٹھا کریں اور انہیں مغربی بنگال کے محکمہ بجلی کو دستیاب کرائیں، تاکہ انہیں بجلی کی خدمات بحال کرنے کے کام میں تعاون  مل سکے۔ وہ مغربی بنگال کی ریاستی حکومت کی رابطہ میں  رہیں گے، تاکہ جو بھی ضرورت ہو، انہیں پورا کیا جاسکے۔

جائزہ میٹنگ کو پچھلے منگل کی روز وزارت بجلی کے بیان کے پس منظر میں دیکھا جاسکتاھے  کہ اس نے سمندری طوفان امفن کے مدنظر بجلی سپلائی نظام کو سنبھالنے کے لیے مناسب انتظامات- تیاریاں کی تھیں۔ پی جی سی آئی ایل اور این ٹی پی سی کے ذریعے بھونیشور اور کولکاتہ میں چوبیس گھنٹے، ساتوں دن کام کرنے والا کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی پی جی سی آئی ایل ہیڈ کوارٹر مانیسر میں چوبیس گھنٹے، ساتوں دن کام کرنے والا کنٹرول روم قائم کرلیا گیا تھا۔ طوفان کے سبب اگر ریاست کو ٹرانسمیشن  لائنوں اور دیگر بجلی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو  کوئی نقصان ہو، تو اس کے لیے وزارت نے ریاستی پاور یوٹی لیٹیز کو سبھی ضروری تعاون دینے کا یقین دلایا تھا۔ اہم مقامات پر ایمرجنسی بحالی نظام (ای آر ایس) (400 کلو واٹ پر 32 اور 765 کلو واٹ میں 24) ساتھ مناسب افرادی قوت کو پہلے سے ہی تیار رکھا گیا تھا، جن کے استعمال کسی بھی ٹرانسمیشن ٹاور کے منہدم ہونے اور ٹرانسمیشن لائنوں میں رکاوٹ کی  صورت میں کیا جانا تھا۔

***************************

 

U-2797

26.05.2020

م ن۔  م ع۔  ع ن



(Release ID: 1627064) Visitor Counter : 160