صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ۔ 19 کے بارے میں اپ ڈیٹ


ہیلتھ سکریٹری نے ان پانچ ریاستوں سے بات چیت کی جن میں واپس لوٹنے والے مہاجر مزدروں کی تعداد میں اضافہ ہوا  ہے

Posted On: 26 MAY 2020 2:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  26 مئی 2020،     ہیلتھ سکریٹری محترمہ پریتی سودن  اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے او ایس ڈی جناب راجیش بھوشن نے صحت کی وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ  اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھاور مدھیہ پردیش کے چیف سکریٹری، ہیلتھ سکریٹریز اور  ایم ایچ ایم ڈائرکٹروں  کے ساتھ  ایک اعلی سطحی  جائزہ میٹنگ (ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ) کا انعقاد کیا۔ ان ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے قوانین میں  نرمی  لائے جانے اور ریاستوں کے درمیان آنے جانے  کی اجازت دیئے جانے  کی وجہ سے  گزشتہ تین ہفتوں سے کووڈ۔ 19 کے معاملات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ریاستوں کو  شرح اموات ، معاملات کی تعداد دوگنی ہونے  میں لگنے والی مدت  فی ملین آبادی میں ٹیسٹ کی شرح اور تصدیق کی فیصد  سے متعلق  علیحدہ علیحدہ معاملات کی بریفنگ دی گئی۔ موثر کنٹینمنٹ کی حکمت عملی پر جن عوامل پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے، مثلاً حدود پر کنٹرول ، خصوصی نگرانی ٹیموں کے ذریعہ گھر گھر جاکر جائزہ لینا ، جانچ کرنا، سرگرم  رابطوں کا پتہ لگانا اور  موثر کلینیکل بندوبست کو واضح کیا گیا۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ہر ایک کنٹینمنٹ زورن  کا  وہاں کی صورتحال کی جانچ کے لئے تجزیہ کیا جائے اور  چھوٹے چھوٹے منصوبے تیار کرکے اور انہیں نافذ کرکے  صورتحال سے نمٹنے کے مناسب طریقے اختیار کئے جائیں۔ بفر زون کے اندر سرگرمیوں  کا بھی ذکر کیا گیا۔

یہ بات  بھی دہرائی گئی کی ریاستوں کو کوارنٹائن  مرکز  آئی سی یو/ وینٹی لیٹر/ آکسیجن بیڈ  وغیرہ کے ساتھ  اسپتالوں  کے سلسلے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی موجودہ دستیابی  کا اندازہ لگانے پر  توجہ مرکوز کئے جانے کی ضرورت ہے اور آئندہ دو ماہ کے لئے  ضرورت  کے جائزے کے مطابق  انہیں مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والی ریاستوں  سے سامنے  آروگیہ سیتو سے  حاصل شدہ  ڈاٹا کے  استعمال  کی بھی وضاحت کی گئی۔

غیر کووڈ ضروری صحت خدمات کے بارے میں  ریاستوں کو بتایا گیا کہ ٹی بی ، جذام ، سی او پی ڈی، غیر متعدی  امراض مثلاً  ہائپر ٹینشن ،ذیابیطس کےلئے  ضروری صحت پروگراموں اور حادثات  کی وجہ سے لگنے والی چوٹ اور زخموں کے علاج کے کام کو  جاری رکھنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

یہ  مشورہ دیا گیا ہے کہ موبائل میڈیکل یونٹ (ایم ایم یو) کو  کوارنٹائن مراکز  میں رکھا جاسکتا ہے۔عارضی زیریں صحت  مراکز  موجودہ عمارتوں میں قائم کئے جاسکتے ہیں اور  صف اول کے  اضافی  کارکنان مثلاً  آربی ایس کے کی ٹیموں کو استعمال کیا سکتا ہے۔آیوشمان بھارت۔  ہیلتھ اینڈ ویلنیس  سینٹرس سے  رابطہ کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا تاکہ  فوری طور پر صحت کی جانچ کا انتظام کیا جاسکے۔ ان مراکز سے ٹیلی میڈیسن خدمات بھی چلائی جاسکتی ہیں۔ عارضی زیریں صحت مراکز ، اضافی  صحت کارکنان  کو کام میں لگاکر موجودہ عمارتوں میں بھی چلائے جاسکتے ہیں۔

واپس آنے والے مہاجر مزدوروں  کی تعداد میں اضافے سے پیدا شدہ ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے   آشا اور اے این ایم کارکنان کو  اضافہ محرک دیئے جاسکتے ہیں۔ ریاستوں کو یہ مشورہ دیا گیا کہ وہ  باہر جاکر کام کرنے والی ٹیموں کے معاملے میں  پی پی ای رہنما خطوط کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔ ریاستوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی صلاحیت میں اضافے کے لئے  این او جیز ، ایس ایچ جی پرائیویٹ اسپتالوں اور  رضا کار گروپوں وغیروں کو کام لگائیں۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ   کمزور گروپوں  مثلاً حاملہ خواتین ، پانچ سال سے کم عمر کے بچوں ، بزرگوں  اور کسی خطرناک بیماری  کے مریضوں پر خصوصی توجہ دیں اور  اضلاع میں آنگن واڑی  افرادی قوت کوکام میں لگائیں۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ  پانچ سال سے کم عمر کے بچوں   کے درمیان  تغذیہ کی ضرورتوں کی جانچ کی جائے اور  انہیں تغذیہ کی بحالی کے مراکز  (این آر سی) سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا جائے۔

ریاستوں سے درخواست کی گئی کہ وہ  آج کی ویڈیو کانفرنس میں کی جانے والی مفصل بات چیت اور لئے جانے والے فیصلوں کے مطابق کارروائی کریں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in  اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva .   کو بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2804



(Release ID: 1626939) Visitor Counter : 202