صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 کی تازہ صورتِ حال


سخت پروٹوکول کے ذریعے پی پی ای کی کوالٹی کو یقینی بنانا

Posted On: 25 MAY 2020 11:42AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،26 مئی /  میڈیا  کے ایک سیکشن میں اس طرح کی کچھ رپورٹیں آئی ہیں ، جس میں  پی پی ایز  کے  لبادوں کی کوالٹی  کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اس طرح کی اشیاء  کا مرکزی حکومت کے ذریعہ  خریدے گئے لوازمات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی خریداری کرنے والی ایجنسی ایچ ایل ایل لائف کیئر  لمیٹیڈ ( ایچ ایل ایل ) مختلف سپلائروں / بنانے والوں  سے پی پی ایز  کی خریداری  ان کی ٹسٹنگ کے بعد کر رہی ہے ۔  ان سپلائروں  / بنانے والوں کو ٹیکسٹائل  کی وزارت کے ذریعہ    منطوری دی گئی ہے ۔ یہ خریداری  صحت اور  خاندانی بہبود کی وزارت کی تکنیکی کمیٹی  ( جے ایم جی ) کے مخصوص  ٹسٹ  کے بعد ہی  کی جاتی ہے ۔

          اس کے علاوہ ، ایچ ایل ایل ، سپلائی  کی گئی پی پی ایز  کی کسی انتخاب کے بغیر سیمپل کی جانچ کی جاتی ہے ، جو کہ  ٹسٹنگ کا خاص  ضابطہ ہے ۔ اگر اس طرح ٹسٹنگ   میں ناکامی ہوتی ہے تو اس کمپنی کو مزید سپلائی  کے لئے نا اہل  قرار دے دیا جاتا ہے  ۔ تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام  علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام پی پی ایز  کی خریداری   ایم او ٹی کی لیبس کے تجویز  کردہ ضابطوں کے مطابق ہی کریں ۔  اس کے علاوہ پی پی ایز  تیار کرنے والی ایسی کمپنیوں  نے ، جنہوں نے اپنی مصنوعات کے لئے  منظوری حاصل کر رکھی ہے  ، حکومت  کی ای – مارکیٹ  پلیس ( جی ای ایم  )  میں اندراج کرا رکھا ہے ، پی پی ایز بنانے والی ایسی کمپنیوں  سے بھی ریاستیں  خریداری کر سکتی ہیں ۔ پرائیویٹ  سیکٹر کے لئے بھی ایسے مینوفیکچررس کے بارے میں ایم او ٹی کی ویب سائٹ  پر معلومات دستیاب ہے  ، جو مخصوص ٹسٹ میں اہل پائے گئے ہیں ۔

          بھارت نے پی پی ایز  اور این – 95 ماسک تیار کرنے کی اپنی صلاحیت میں قابل قدر اضافہ کیا ہے اور اب  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی ضروریات کو اطمینان بخش طریقے پر پورا کیا جا رہا ہے ۔ اب ملک میں  یومیہ 3 لاکھ  سے زیادہ پی پی ای اور این – 95 ماسک تیار کئے جار ہے ہیں ۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ  مرکزی اداروں  کو  111.08 لاکھ این – 95 ماسک اور 74.48 لاکھ پی پی ایز  فراہم کئے گئے ہیں ۔

          اس کے علاوہ ، صحت اور خاندانی  بہبود کی وزارت کے ذریعہ   پی پی ایز کے معقول  استعمال سے متعلق  رہنما خطوط ویب سائٹ https://mohfw.gov.in     پر دستیاب ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  2793

 


(Release ID: 1626933) Visitor Counter : 252