مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں اجمیر اسمارٹ سٹی کا وار روم اہم رول ادا کررہا ہے

Posted On: 23 MAY 2020 4:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23مئی 2020/ اجمیرمیونسپل کارپوریشن (اے ایم سی)  نے2 مارچ 2020 سے ہی اہم اقدام اٹھانے شروع کردیئے تھے اور عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے  ذریعہ نوول کورونا وائرس (کووڈ-19) کو عالمی وبا  کااعلان کئے جانے کے بعد کارپوریشن  کے ذریعہ 11 مارچ  سے سخت اقدام اٹھائے گئے۔ اے ایم سی نگر نگم میں کووڈ-19 وار روم کا قیام کیا  ہے، جس کے سربراہ اجمیر کے سینئر انتطامیہ افسر، ڈاکٹر اور پولیس افسران ہیں ، وار روم کا استعمال  موجودہ کووڈ-19 صورتحال پر نظر رکھنے اور شہریوں میں بیماری پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے کےلئے کیا جارہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او اور ایم ایچ اے کے ذریعہ  جاری کئے گئے کووڈ-19 احتیاطی  اقدام  کے تئیں اپنے شہریوں میں بیداری پیدا کرنے، مختلف جدید حکمت  عملیوں کے منصوبے  بنانے اور انہیں نافذ کرنے میں وار روم اہم کردار ادا کررہا ہے۔

  • بیمار لوگوں کے ساتھ نزدیکی رابطے سےبچیں،  6 فٹ کا فاصلہ بنائے رکھیں۔
  • اپنی آنکھ ، ناک اور منہ کو بغیر صاف کئے گئے ہاتھوں سے نہ چھوئیں۔
  • جب  آپ بیمار ہوں تو گھر میں رہیں۔
  • کھانستے اورچھینکتے وقت اپنے منہ کو ٹشو سو کورر کریں اور ٹشو کو کوڑے دان میں پھینکیں۔
  • بار بار چھونے والے سطحوں میں شامل ہیں: کاؤنٹر، ٹیبل ٹاپس،  دروازے کے ہینڈل،باتھ روم میں لگی چیزیں، بیت الخلا  ، فون ، کی بورڈ، ٹیبلیٹ، بیڈ سائڈ وغیرہ، 
  • اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سےبار بار دھوئیں۔ اگر صابن اور پانی آسانی سے دستیاب نہ ہو تو ہینڈ سنیٹائزر کا استعمال  کریں، جس میں کم سے کم  60 فی صد الکوہل ہو ۔ اپنے ہاتھوں کو تمام سطحوں کو کور کریں اور انہیں ایک ساتھ رگڑیں،  جب تک  کہ وہ سوکھ نہ جائیں۔
  •  بھیڑ بھرےمقامات سے دور رہیں اور اجتماع اور تقریبات میں جانے سےبچیں۔
  • اگر سطح گندی ہیں، توانہیں صاف کریں،  جراثیم کشی سےپہلے  ڈٹرجنٹ یا صابن  اور پانی  کا استعمال کریں۔
  • علامات ظاہر ہونے پر اپنا درجہ حرارت ناپیں۔
  •  کثرت کرنے  کے 30 منٹ کے اندر یا ایسیٹا مپفوفین جیسی بخار کو کم کرنے والی دواؤں کو لینے کے بعد اپنے درجہ حرارت  کی جانچ نہ کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00112FZ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TT2B.jpgٍ

کووڈ -19 وایرس کے پھیلنے کو کم کرنے کے لئے اجمیر شہر انتظامیہ کے ذریعہ  کی گئیں اہم پہلیں: 

سرکاری خطابنظام(پی اے)

میونسپل  کارپوریشن  اجمیر کے آگ  اور صفائی محکموں کے تعاون سےپی اے وی نظام کا استعمال کرکے کووڈ-19 سے متعلق بیداری مہم  باقاعدہ طور پر چلائی جارہی ہے۔ زمینی کاموں کا جائزہ لینے اور شہریوں سے راست فیڈبیک لینے کے لئے سٹی کلکٹر وکمشنر کے  ذریعہ  باقاعدہ  طور پر علاقے کا دورہ کیا جارہا ہے۔

کھانا اور شیلٹر:

 بے گھر افراد کو شہر میں نشاندہ مقامات پرشیلٹر میں منتقل کیا جارہا ہے۔ چنندہ  علاقوں میں ضرورت  مند لوگوں کو پکا ہوا کھناا  ور ضروری  چیزیں مہیا کرائی جارہی ہیں۔ وارم  روم میں کھانے کی ضرورت  کے لئے لوگوں سے شکایتیں حاصل کی جاتی ہیں۔ فلائنگ اسکواڈ مجسٹریٹوں کے ذریعہ فزیکل  سنوانئی تصدیق کے بعد ضرورت مند افراد  کو راشن تقسیم کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J7GG.jpg         https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004J4J4.jpg

جراثیم کشی کے لئے فائر ٹینڈر کا استعمال:

 شہر کی اہم سڑکوں، بس اسٹینڈرز، ریلوے اسٹیشنوں، اسپتال کے احاطوں ، دکانوں وغیرہ جیسے  مقامات کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے سٹی فایئر  فورس ، بڑے فائر ٹیندر  کا استعمال کیا جارہا ہے۔ چھوٹے فائیر ٹیند ر کا استعمال  پورے شہر کے وارڈ کی سڑکوں کو جراثیم  سے پاک کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0050JK5.jpg    https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006290S.jpg   

سرکاری  دفتروں میں نگم ہیلتھ اسٹاف کے ذریعہ  جراثیم کشی مہم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007X3W4.jpg

 

شہر میں کووڈ-19 ہیلپ لائن نمبر قائم کئے گئے ہیں اور وار روم افسران کے ذریعہ  اس کی نگرانی  کی جاتی ہے۔ خوردنی اشیا کی سپلائی ، جراثیم کشی اور صفائی خدمات  کے لئے اس ہیلپ لائن کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔

نگرانی تکنیکیں:

جی پی ایس پر مبنی تکنیک کے ساتھ جراثیم کشی اور صفائی کارکنان کی حقیقی  (بروقت  نگرانی (ٹریننگ)

کورنٹائن سہولیات کا قیام:

 شہر میں کورنٹائن سہولیات کے قیام کے لئے ہوٹل  اور دیگر پرائیوٹ مقامات یا اداروں کا استعمال  کیا جارہا ہے۔ پوزیٹیو معاملوں کے رابطوں کا  پتہ لگایا جارہا ہے اور رابطے میں آنے والے لوگوں کو رہنما  ہدایات  کے مطابق  کورنٹائن مراکز  میں رکھا  جارہا ہے۔

 آئی سی سی سی:

ابھے  کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا استعمال  شہر کے پولیس  اور ٹرانسپورٹ محکموں کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ سی سی ٹی وی  کیمرہ  فوٹیج  کا استعمال ٹریفک اور لوگوں کی آمدورفت  کی لائیو  نگرانی کے لئےجارہا ہے۔

تارکین کا نقل و حمل:

 راج کاپ ایپ  کا استعمال  بین ریاستی اور بین الاقوامی شہری آمدورفت  کے لئے ای پاس جاری کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ لوگوں کو راجستھان کے باہر جانے یا اجمیر شہر میں آنے  کےلئے شہر کا نامور حکام کے ذریعہ منظور کئے جاتےہیں۔ دیگر ریاستوں کے پھنسے  ہوئے مزدور بھی راج کووڈ انفو ایپ اور ای مترا ویب سائٹ پر رجسٹریشن  کرسکتے ہیں اور رجسٹرڈ لوگوں کو ان کی منزل تک محفوظ پہنچانے کے لئے انتظام کیا جارہا ہے۔ درگاہ شریف، اجمیر میں آنے والے زائرین ، جنہیں لاک ڈاؤن کے باعث  اجمیر  میں رکھا گیا تھا، کی پہنچان کی گئی ہے اور رہنما ہدایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میڈیکل چیک اپ / اسکریننگ  کے بعد انہیں ٹرینوں اور بس کے ذریعہ ان کےمتعلقہ  مقامات پر بھیجا جارہا ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-2762


(Release ID: 1626565) Visitor Counter : 232