الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

بھارتی محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق خدمات  کے لئے امنگ  موبائل ایپ

Posted On: 22 MAY 2020 6:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 ؍مئی، 2020،امنگ موبائل ایپ (نئے عہد کی حکمرانی کے لئے متحدہ موبائل ایپلی کیشن) حکومت ہند کا ایک آل ان ون سنگل، یونیفائڈ  محفوظ ملٹی چینل ، ملٹی پلیٹ فارم ، کثیر لسانی  اور کثیر خدمات والا  موبائل ایپ ہے جو کہ زبردست بیک اینڈ  پلیٹ فارم کے ذریعہ چلایا جارہا ہے اور  اس کے ذریعہ مختلف  اداروں  (مرکزی اور ریاستی) کی  متاثرن کن خدمات تک رسائی کی جاسکتی ہے۔ ہندوستان کے وزیراعظم نے  شہریوں کو موبائل فون پر حکومت تک رسائی فراہم کرانے کے ایک بڑے مقصد کے تحت  ایک سنگل موبائل ایپ پر  بڑی سرکاری خدمات فراہم کرانے کے لئے  2017 میں  امنگ ایپ کا آغاز کیا تھا۔ 127 محکموں اور 25 ریاستوں  کی تقریباً 660 خدمات اور  180 یوٹیلیٹی بل ادائیگی خدمات  لائیو ہیں اور مزید خدمات پائپ لائن میں ہیں۔ امنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد  2.1 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، جن میں اینرائڈ، آئی او ایس، ویب اور  کے اے آئی او ایس  شامل ہیں۔   امنگ سے  شہری اپنے  ڈیجی  لاکر تک بھی رسائی کرسکتے ہیں اور  ریپڈ  اسیسمنٹ سسٹم (آر ایس ایس)، جو کہ امنگ کے ساتھ  مربوط ہے، کے ذریعہ  کوئی خدمت حاصل کرنے کے بعد  اپنا فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔

 الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت نے حکومت کی خدمات  کی آن لائن ڈلیوری  کی سہولت فراہم کراتے ہوئے شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے حال ہی میں مختلف النوع پہل قدمیاں انجام دی ہیں۔ ان پہل قدمیوں کو مزید تقویت فراہم کرنے کے لئے آئی ایم ڈی کے ذریعہ لائے گئے  امنگ ایپ  کی خدمات کو فراہم کرانے کے لئے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام  کی پہلی  ہے۔

آئی ایم ڈی کی ویب سائٹ  http://mausam.imd.gov.in پر  دی گئیں درج ذیل 7خدمات  امنگ موبائل ایپلی کیشن پر  ڈالی گئی ہیں:

ان 7خدمات میں فوری موسمیاتی حالات، مقامی موسمیات کی کیفیت کے سلسلے میں 3گھنٹے پر مشتمل انتباہ اور پیشین گوئیاں، شہروں سے متعلق پیشین گوئیاں یعنی پچھلے 24 گھنٹے اور 7دنوں کے موسمیاتی حالات کی تفصیلات، بارش سے متعلق اطلاعات، سیاحت سے متعلق اطلاعات، انتباہ اور سمندری طوفان سے متعلق انتباہ وغیرہ ان موضوعات میں شامل ہیں۔


Description: Screenshot_20200521-232416 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025R6Y.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UWPP.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XECV.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00597C3.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0062DX0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007LFX9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008F1XK.jpg

 

امنگ ایپ  پر  محکمہ موسمیاتی کی خدمات کا  ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری  نے نیشنل ای گورننس  کے پریزیڈنٹ اور سی ای او ، محکمہ موسمیات کے ڈی جی اور این ای جی ڈی  (امنگ) کے ڈائرکٹر  کے ساتھ 22 مئی 2020 کو دوپہر 12 بجے افتتاح کیا۔

امنگ ایپ  97183۔97183 پر مسڈ کال دیکر ڈاؤ لوڈ کیا جاسکتا ہے اور یہ ایپ درج ذیل لنکوں پر ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب ہے:

  1. Web: https://web.umang.gov.in/web/#/
  2. Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=in.gov.umang.negd.g2c
  3. iOS: https://apps.apple.com/in/app/umang/id1236448857

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ا گ۔ ن ا۔

U- 2753



(Release ID: 1626334) Visitor Counter : 199