زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
موسمِ گرما کی فصلوں کی پچھلے سال کے مقابلے زیادہ رقبے میں بوائی کی گئی ، لاک ڈاؤن کے باوجود سرکاری خریداری میں اضافہ ہوا
Posted On:
22 MAY 2020 6:47PM by PIB Delhi
موسمِ گرما کی فصلوں کی بوائی:
موسمِ گرما کی فصلوں کی بوائی کا رقبہ مندرجہ ذیل ہے :
- چاول : گرمیوں میں بوئے جانے والے چاول کے لئے تقریباً 34.87 لاکھ ہیکٹیئر کا احاطہ کیا گیا ، جب کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 25.29 لاکھ ہیکٹیئر اراضی پر بوائی کی گئی تھی ۔
- دالیں : تقریباً 12.82 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر دالوں کی بوائی کی گئی ، جب کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 9.67 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی کی گئی تھی ۔
- موٹا اناج : اس سال تقریباً 10.28 لاکھ ہیکٹیئر پر موٹے اناج کے بوائی کی گئی ، جب کہ پچھلے سال اسی مدت میں 7.30 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی کی گئی تھی ۔
- تلہن : تقریباً 9.28 لاکھ ہیکٹیئر پر تلہن کی بوائی کی گئی ، جب کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 7.34 لاکھ ہیکٹیئر پر تلہن کی بوائی کی گئی تھی ۔
دالوں اور تلہن کی سرکاری خریداری :
نیفیڈ نے لاک ڈاؤن کے دوران 5.89 لاکھ میٹرک ٹن چنے ، 4.97 لاکھ میٹرک ٹن سرسوں اور 4.99 لاکھ میٹرک ٹن ارہر کی خریداری کی ہے ۔
گیہوں کی خریداری :
ربیع کی فروخت کے سیزن ، 21-2020 ء میں کل 337.48 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں ایف سی آئی میں آیا ہے ، جس میں 326.96 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی ہے ۔
پی ایم – کسان :
حکومتِ ہند کا زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ کووڈ – 19 عالمی وباء کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کسانوں اور کھیتی کی سرگرمیوں میں مدد کے لئے کئی اقدامات کر رہا ہے ۔ پردھان منتری کسان سماّن ندھی ( پی ایم – کسان ) اسکیم کے تحت 24 مارچ ، 2020 ء سے اب تک لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً 9.55 کروڑ کسان کنبوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور اب تک 19100.77 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
(23-05-2020)
U. No. 2740
(Release ID: 1626292)
Visitor Counter : 235