وزارتِ تعلیم
انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت نے جواہر نودے ودیالیہ کے پھنسے ہوئے طلبا کی محفوظ شفٹنگ یقینی بنائی ہے-انسانی وسائل کی ترقی و فروغ کے وزیر
Posted On:
21 MAY 2020 3:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 ؍مئی، 2020،انسانی وسائل کی ترقی و فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے مطلع کیا ہے کہ نودے ودیالیہ سمیتی نے 15؍مئی 2020 کو ایسے 3000سے زائد طلبا کوشفٹ کرنے کاکام کامیابی سے مکمل کر لیا تھا، جو لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 173 جواہر نودے ودیالیوں میں قیام پذیر تھے۔
جواہر نودے ودیالیہ مخلوط تعلیم فراہم کرنے والے رہائشی اسکول ہیں، جنہیں نودے ودیالیہ سمیتی چلاتی ہے۔ یہ سمیتی انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کا ایک خودمختار ادارہ ہے۔ نودے ودیالیہ کا اہم مقصد غالب طور پر دیہی علاقوں کے ہونہار طلبا کو ا ن کی سماجی ، اقتصادی حالت کو خاطر میں لائے بغیر ثقافت کے مضبوط عنصر سمیت اخلاقی اقدار، ماحولیات کے تئیں بیداری، مخاطری سرگرمیوں اور جسمانی تعلیم پر مشتمل عمدہ قسم کی جدید تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ ان طلبا کو آگے لایا جا سکے۔ فی الحال ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 661 منظور شدہ جواہر نودے ودیالیہ (جے این وی)، ہیں، جن میں 2.60لاکھ سے زائد طلبا کوالٹی کے حامل تعلیم مفت حاصل کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/DrRPNishank/status/1263388946618187776?s=19
نودے ودیالیہ کی اسکیم کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ ایک خاص لسانی خطے میں واقع جے این وی کے طلبا ایک دیگر مختلف لسانی خطے کے جے این وی میں منتقل کئے جاتے ہیں تاکہ انہیں بھارت کی ثقافت اور یہاں کے عوام کی گونا گونی یا تنوع اور تکثیریت سے آگہی حاصل ہو سکے۔ مائیگریشن کی اسکیم کافی عرصے سے چلائی جا رہی ہے او ر اس کی مدد سے طلبا میں قومی اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کو بڑی حد تک فروغ دیا گیا ہے۔
کووڈ-19 کی صورتحال کے پس منظر میں نودے ودیالیہ سمیتی (این وی ایس)، نے گرمائی تعطیل کے شیڈیول کو وقت سے پہلے ہی اپنا لیا تھا اور جے این وی 21؍مارچ 2020 سے بند کر دیئے گئے تھے۔
ایک طرف جے این وی کے بیشتر طلبا اپنے اضلاع کی حدود میں اپنے رہائش گاہوں تک چلے گئے تھے یعنی لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی انہوں نے اسکول چھوڑ دیا تھا۔ تاہم 3169 بیرون طلبا جو 173جے این وی میں مقیم تھے، یہ طلبا مائگرینٹس اسکیم کے تحت آتے ہیں اور 12طلبا ایسے ہیں، جو عمدگی کے مرکز واقع پنے میں جے ای ای (مین)، کی تیاریوں کے کلاس اٹینڈ کر رہے تھے، یہ طلبا اپنے گھروں تک نہیں جا سکے تھے۔
لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید توسیع کے ساتھ آؤٹ اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے یہ طلبا(جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں)، اور ان میں سے بیشتر طلبا 15-13سال کی عمر کے درمیان کے ہیں، افزوں طور پر بے چین اور گھر جانے کے لئے بے قرار ہو رہے تھے، نیز گزشتہ 6 مہینوں سے ان کے کنبہ اراکین سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی تھی، اس وجہ سے ان کی بے چینی اور بڑھ گئی تھی۔
سمیتی ان طلبا کو جلد از جلد ان کے گھر تک پہنچانے کے لئے مختلف النوع ممکنہ متبادلوں پر غور کرتی رہی ہے۔ وزارت داخلہ کے ساتھ کئی مراحل کی گفت و شنید کے بعد ریاستی اور ضلعی انتظامیہ سے بھی بات چیت ہوئی اور اس سلسلے میں تمام تردرکار اجازت حاصل کی گئی اور سمیتی نے سڑک کے راستے سے ان طلبا کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ان کے گھر پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا۔9مئی 2020 تک مختلف جے این وی طلبا کی شفٹنگ کا کام جاری رہا۔ یہ عمل 15 مئی 2020 کو طلبا کو ان کے گھر پہنچانے کے عمل کی تکمیل کے ساتھ مکمل ہوا۔ مکمل سرگرمی کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد نودے ودیالیہ سمیتی کی جانب سے ازحد ماہرانہ انداز میں کیاگیا۔
طلبا کی نقل و حرکت پر این وی ایس اور انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت کے ذریعے قریبی طور سےنگاہیں رکھی گئیں اور یومیہ بنیاد پر پیش رفت کی رپورٹ بھی حاصل کی گئی۔ تمام تر 169طلبا ، جن کا تعلق 173اسکولوں سے ہے، اب محفوظ طریقے سے کسی مسئلے کے بغیر اپنی اپنی منزل مقصود تک پہنچ چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-2724
(Release ID: 1626009)
Visitor Counter : 353