وزارتِ تعلیم
جولائی 2020 سیمسٹر میں 82 یوجی اور 42 پی جی نان انجینئرنگ ایم او او سی کی پیش کش سوایم پر کی جائے گی - شری رمیش پوکھریال 'نشنک‘
طلبہ آن لائن لرننگ کورس کے لئے یوجی سی کے موجودہ ضوابط کے مطابق ان کورسوں کو پورا کرنے کے ذریعہ کریڈٹ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایچ آر ڈی وزیر
Posted On:
21 MAY 2020 5:53PM by PIB Delhi
انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال 'نشنک' نے مطلع کیا ہے کہ یونیورسٹیوں اور اس سے منسلک کالجوں میں داخلہ پانے والے طلباء سوایم کورس شروع کر سکتے ہیں اور آن لائن لرننگ کورس کے لئے کریڈٹ فریم ورک پر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے موجودہ قواعد کے مطابق ان کورسوں کو مکمل کرنے کے ذریعہ کریڈٹ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جناب پوکھریال نے مزید مطلع کیا کہ یو جی سی نے یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور کالج کے پرنسپلز کے ساتھ 82 انڈر گریجویٹ اور 42 پوسٹ گریجویٹ نان انجینئرنگ ایم او او سی کورسز کی ایک فہرست شیئر کی ہے جس کی پیشکش سوایم پلیٹ فارم پر جولائی دو ہزار بیس سمسٹر میں کی جائے گی۔(www.swayam.gov.in)
انہوں نے مزید کہا کہ ان کورسز میں بائیو کیمسٹری / بائیوٹیکنالوجی / بائیولوجیکل سائنس اور بائیو انجینیئرنگ ، تعلیم ، قانون ، کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ ، کامرس ، مینجمنٹ ، فارمیسی ، ریاضی ، تاریخ ، ہندی ، سنسکرت ، وغیرہ جیسے مضامین شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ کووڈ۔ انیس وبا کی موجودہ صورتحال میں طلباء ، اساتذہ ، تاحیات تعلیم حاصل کرنے والے ، بزرگ شہری اور گھریلو ملازمین اپنی تعلیم کے افق کو وسیع کرنے کے لئے سوایم کورسوں میں اندراج کرا سکتے ہیں اوراس کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔
سوایم (نوجوان خواہش مند ذہنوں کے لئے ایکٹیو۔ لرننگ کے مطالعاتی ویب ) ایک پروگرام ہے جسے حکومت ہند نے شروع کیا ہے اور تعلیمی پالیسی کے تین بنیادی اصولوں یعنی رسائی ، مساوات اور معیار کو حاصل کرنے کے لئے اسے تیار کیا گیا ہے۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 2710
(Release ID: 1625986)
Visitor Counter : 168