ریلوے کی وزارت
آر پی ایف دلالی کی سرگرمیوں کی نشاندہی اور اُن کے خلاف کارروائی کے لئے ملک گیر سطح پر کوششیں کرے گی
یہ مہم 20 مئی ، 2020 ء کو شروع کی گئی
آئی آر سی ٹی سی کے 8 ایجنٹوں سمیت 14 دلالوں کو گرفتار کیا گیا اور 636727 کی قیمت کے ٹکٹ برآمد کئے گئے
Posted On:
21 MAY 2020 7:38PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،22 مئی / ایسے میں ، جب کہ بھارتی ریلوے نے 12 مئی ، 2020 ء اے سی اسپیشل ٹرینوں کے 15 جوڑے چلانے شروع کئے ہیں اور یکم جون ، 2020 ء سے آنے جانے والی 100 اضافی ٹرینوں کا اعلان کیا ہے ، ای – ٹکٹ سے متعلق دلالوں کے شامل ہونے کی خبریں ملنی شروع ہو گئی ہیں ، جس میں خصوصی ٹرینوں کی سیٹوں کے ریزرویشن کے لئے مختلف ذاتی شناختی کارڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ 21 مئی ، 2020 ء سے آنے جانے والی 100 گاڑیوں کے ریزرویشن کے شروع ہوتے ہی اِن دلالوں کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا ، جس سے عام آدمی کو ، اِن ریل گاڑیوں کے کنفرم ٹکٹ ملنے میں مشکل پیش آئے گی ۔
مذکورہ بالا شکایت کے پیش نظر آر پی ایف نے اِن دلالوں کی شناخت کرنے اور اُن کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ملک گیر سطح پر کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ پربَل ماڈیول کے ساتھ بنیادی انٹلیجنس کے ذریعے پی آر ایس اعداد و شمار کو ، اِن کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ یہ مہم 20 مئی ، 2020 ء کو شروع کی گئی اور ملک کے مشرقی حصے میں امفن کے اثرات کے باوجود آر پی ایف ، آئی آر سی ٹی سی کے 8 ایجنٹوں سمیت 14 دلالوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور ان کے پاس سے 636727 روپئے کی قیمت کے ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں ، جن پر ابھی سفر نہیں کیا گیا ہے ۔
آئی آر سی ٹی سی کے ایجنٹ ٹکٹ بک کرانے کے لئے ذاتی شناختی کارڈ استعمال کر رہے تھے اور انہیں اضافی رقم پر غیر مجاز طریقے سے فروخت کر رہے تھے ۔ ایسے لوگوں کو بلیک لسٹ کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ ان میں سے ایک دلال کو سُپر تَتکال پرو نامی سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 2712
(Release ID: 1625979)
Visitor Counter : 190