وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے اگنو کے آن لائن ہندی میں ماسٹرس پروگرام کا آغاز کیا

Posted On: 20 MAY 2020 8:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 مئی 2020،     فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک  نے فیس بک لائیو سیشن  کے ذریعہ اگنو کے آن لائن پروگرام  ایم اے (ہندی) کا آغاز کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  اس سے ‘پڑھے انڈیا آن لائن’ کو مضبوطی ملے گی۔ انہوں نے آن لائن تعلیم کے فروغ میں اگنو کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے نہ صرف ہندوستان میں  بلکہ ماریشیس، فجی، سورینام وغیرہ سمیت  دیگر ممالک میں بھی ہندی زبان کے  ذریعہ ادا کئے جانے والے رول پر زور دیا۔

جناب رمیش پوکھریال نشنک نے  کہا کہ  دیگر  پلیٹ فارموں سے ساتھ ساتھ  نیشنل ڈیجیٹل لائبریری (این ڈی ایل) سویم، سویم پربھا، دیکشا جیسی پہلوں کے ذریعہ  ہندوستان بھر میں  لاکھوں طلبا کو  ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرائی جارہی ہے اور  اس سمت میں  اگنو کے اقدام سے  اس کام کو تحریک ملے گی۔انہوں نے  تعلیم سے محروم لوگوں تک  تعلیم پہنچانے کے مقصد سے آن لائن تعلیم کو فروغ دینے  کے لئے حکومت کی عہد بندی کا اعادہ کیا اور کہا کہ آن لائن تعلیم کے سلسلے میں اگنو کی  حصے داری  پر ضرورت سے زیادہ زور نہیں دیا جاسکتا۔

اگنو کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ  نے اگنو کے ذریعہ شروع کئے گئے  دیگر  آن لائن  پروگراموں کا تعارف پیش کیا اور  اعلی تعلیم کے لئے  آن لائن میدان میں یونیورسٹی کے دیگر اقدامات  کے بارے میں بھی وزیر موصوف کو بریفنگ دی۔

اگنو کے پرو وائس چانسلر  پروفیسر ستیہ کام نے کہا کہ  ایم اے ہندی آن لائن پروگرام  وزیر موصوف کی رہنمائی  اور ان کی مسلسل حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں ہوپاتا۔ انہوں نے کہا کہ  اس بات سے ان کو اور ان کی ٹیم کو بہت خوشی ہوئی ہے کہ ہمارا وزیر تعلیم  ہندی اور اس کے ادب کے بہت بڑے حامی ہیں ۔

 ہندی میں ایم اے کے علاوہ اس یونیورسٹی نے  گاندھی  اور امن مطالعہ میں ایم اے ، ٹورزم اسٹڈیز میں بی اے، عربی میں سرٹی فکیٹ کورس، اطلاعاتی ٹکنالوجی میں سرٹی فکیٹ،  لائبریری  اینڈ انفارمیشن سائنس  میں سرٹی فکیٹ پروگرام بھی شروع کیا ہے۔

اگنو اپنے پورٹل   www.iop.ignouonline.ac.in کے ذریعہ آن لائن کورس چلاتی ہے۔ آن لائن کورس  میں آڈیو اورویڈیو لیکچرس، ٹیوٹوریل وغیرہ شامل ہوتے ہیں، جو کہ  ویب سائٹ پر کلک کرنے پر دستیاب ہوں گے۔

یہ سیشن  اگنو کے گیان درشن ٹی وی چینل ، گیان دھارا اور فیس بک پیج کے ذریعہ  لائیو براڈ کاسٹ کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2687

                          



(Release ID: 1625811) Visitor Counter : 194