سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
اوائل عمر میں یادداشت کمزور ہوجانے کی وجہ سے رونما ہونے والے الزائمر مرض کی روک تھام کیلئے آئی آئی ٹی گواہاٹی نے نئے طریقے وضع کئے
Posted On:
21 MAY 2020 1:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 ؍مئی، 2020،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، گواہاٹی کے محققین نے ڈگر سے ہٹ کر اپنی راہ نکالی ہے اور ان کی تحقیق الزائمر کے مرض سے مربوط مختصر مدتی یادداشت ختم ہو جانے کے مرض کی روک تھام میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
مذکورہ تحقیقی ٹیم کی قیادت آئی آئی ٹی گواہاٹی کے بایو سائنسز اور بایو انجینئرنگ شعبے کے پروفیسر ، پروفیسر ویبن راما کرشنن کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ آئی آئی ٹی گواہاٹی کے پروفیسر ہرشال نِمادے، پروفیسر شعبہ الیکٹرانکس و الیکٹرک انجینئرنگ بھی اس تحقیق میں ان کے ساتھ شامل تھے۔ دونوں حضرات نے یہ مطالعہ کیا ہے کہ الزائمرس کے سلسلے میں نیورو کیمیکل اصول کیا ہوتے ہیں اور ان دونوں حضرات نے انسانی دماغ میں نیورو ٹاکسک ذرات کے جمع ہونے کی روک تھام کے نئے طریقے تلاش کئے ہیں۔ یہی ذرات مختصر مدت کےلئے یادداشت کے کھوجانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 2701
(Release ID: 1625747)
Visitor Counter : 205