صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
7ممالک کے سفرا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو
اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
Posted On:
21 MAY 2020 1:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 ؍مئی، 2020،صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے جمہوری عوامی ریپبلک کوریا، سینیگل، ترینیداد اور ٹوبیگو، ماریشس، آسٹریلیا، کوٹ ڈی آئیوری اور روانڈا کے سفرا اور ہائی کمشنر حضرات سے آج (21؍مئی 2020)، کو ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ان کی سفارتی اسناد قبول کیں۔
راشٹرپتی بھون کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ وقوع پذیر ہوا ہے، جب سفارتی اسناد ڈیجیٹل ذرائع سے پیش کی گئیں۔صدرجمہوریہ ہند نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے دنیا کو کووڈ-19 کی شکل میں درپیش چنوتی پر قابو حاصل کرنے کے لائق اور اپنے کام کاج ،اختراعی انداز میں مکمل کرنے کا اہل بنایا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈیجیٹل لحاظ سے آراستہ سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب کو نئی دلی میں سفارتی برادری کے ساتھ بھارت کے تعلق کا ایک خصوصی دن قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے عوام او ر پوری دنیا کی ترقی کےلئے ڈیجیٹل طریقہ کار کے لا متناہی امکانات کو بروئے کار لانےکے لئے پابند عہد ہے۔
سفرا سے خطاب کرتے ہوئے صدر کووند نے کہا کہ کووڈ-19وبائی مرض نے عالمی برادری کےلئے غیر معمولی چنوتی پیش کی ہے اور یہ بحران افزوں عالمی تعاون کا متقاضی تھا۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ بھارت اس وبائی مرض سے نبردآزمائی کے عمل میں دیگر ممالک کو امداد فراہم کرنے کے معاملے میں سرفہرست رہا ہے۔
جن سفرا ؍ہائی کمشنر حضرات نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں، ان کے اسم گرامی درج ذیل ہیں:
1.عوامی جمہوریہ ریپبلک آف کوریا کے سفیر، مسٹر چو ہوئی چول۔
2.جمہوریہ سینیگل کے سفیر، مسٹر عبدالوہاب حیدر۔
3.جمہوریہ ترینیداد اور ٹوبیگو کے ہائی کمشنر ڈاکٹر روجر گوپال۔
4.جمہوریہ ماریشس کی ہائی کمشنر، محترمہ شانتی بائی ہنومنجی۔
5.آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر بیری رابرٹ او فریل۔
6.جمہوریہ کوٹ ڈی آئیوری کے سفیر، ایم این ڈی آروائی ایرک کیملی۔
7.جمہوریہ روانڈا کی ہائی کمشنرمحترمہ جیکلن موکانگیرا۔
آج کی تقریب نے بھارت کی ڈیجیٹل سفارت کاری پہل قدمیوں میں ایک نئے زاویئے کا اضافہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
(21-05-2020)
U- 2698
(Release ID: 1625730)
Visitor Counter : 218