بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کووڈ کے بعد کی صورتحال سے مقابلہ کرنے کے لئے ٹکنالوجی کے اپ گریڈیشن اورغیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے پر زور دیا
Posted On:
20 MAY 2020 5:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20مئی 2020/ ایم ایس ایم ای اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کووڈ کے بعد کی صورتحال میں آگے بڑھنے کے لئے ایم ایس ایم ای شعبے کو غیرملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے اور ٹکنالوجی کے اپ گریڈیشن پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای شعبے کے لئے وزیراعظم کے ذریعہ اعلان کئے گئے راحت پیکج کا استعمال درمیانہ اور چھوٹی صنعتوں کے ذریعہ کیا جانا چاہئے تاکہ وہ پھر سے اپنی سرگرمیاں شروع کرسکیں۔ آج ناگپور سے دو علیحدہ علیحدہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کنفیڈریشن آف فرید آباد انڈسٹریز اور میٹریلئرز ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ارکا ن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ پیکج مقامی ملکی صنعت کو نئی زندگی کی توانائی بخشے گا۔
جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر خزانہ کے ذریعہ حوصلہ افزائی پیکج، ایم ایس ایم ای شعبے کے لئے کافی مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس 31 مارچ تک تقریباً 6 لاکھ ایم ایس ایم ای کو دوبارہ منظم کیا گیا تھا اور اس سال 31 دسمبر تک اور 25 لاکھ صنعتوں کو دوبارہ منظم کیا جائے گا۔ دیگر فنڈس کو جوڑ کر 10 ہزار کروڑ روپے کے فنڈس (فنڈ آف فنڈس) کو 50 ہزار کروڑ روپے تک کیا جائے گا۔
جناب گڈکری نے ایم ایس ایم ای نقدی (لکویڈیٹی) کو ایکویٹی بازار سے بھی جوڑنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان ایم ایس ایم ای اکائیوں کی حمایت کرے گی جن کی ریٹنگ اچھی ہے ۔ حکومت ایسی صنعتوں کو 45 دن کے اند ر اندر ایم ایس ایم ای کی مکمل بقایا رقم کو ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ انہوں نے بڑی صنعتوں سے بھی ایسا ہی کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کے ’’سمادھان‘‘ پورٹل نے ایم ایس ایم ای کو تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے کی ادائیگی جاری کرنے میں مدد کی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا ، بڑی صنعتوں کے سپلائی آرڈرز کی بنیاد پر ایسی اکائیوں کو لون یا قرض فراہم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
جناب گڈکری ، ایم ایس ایم ای شعبے کی تعریف میں تبدیلی کے لئے بہت پرجوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں سرمایے کی حد بڑھانے سے صنعت کو کافی فروغ ملے گا، جس سے اب کاروباریوں/ صنعتوں کو بینکوں سے آسانی سے قرض مل سکے گا۔ ایم ایس ایم ای شعبہ طویل عرصے سے اس ترمیم کی مانگ کررہا تھا۔ اسی طرح ، عالمی ٹینڈرنگ ضوابط میں ڈھیل بھی ایک اہم قدم ہے۔
جناب گڈکری نے صنعتی نمائندوں سے ایک ساتھ جڑنے اور مجوزہ دہلی-ممبئی گرین ایکسپریس وے کے چاروں طرف صنعتی کلسٹر بنانے پر غور کرنے کی اپیل کی، جہاں زمین کی قیمتیں کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی بھی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے اور اس سمت میں صنعتوں کی مدد کریں گے۔
************
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-2673
(Release ID: 1625665)
Visitor Counter : 194