عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

عملہ اور تربیت کے محکمے نے حاملہ خواتین عہدیداران اور اسٹاف کے اراکین کو دفتر آنے سے چھوٹ دی


دویانگوں کو بھی دفتر آنے سے متعلق اسی طرح کی چھوٹ دی گئی

Posted On: 20 MAY 2020 8:16PM by PIB Delhi

محنت اور تربیت کے محکمے  (ڈی او پی ٹی) نے حاملہ خواتین عہدیداران اور اسٹاف کے اراکین کو دفتر آنے سے  چھوٹ دے دی ہے۔ شمال مشرقی  ریاستوں کی ترقی  (ڈی او این ای آر) کے  مرکزی وزیر  مملکت (آزدانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر  ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے آج یہاں اس بات کاانکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ  مختلف وزارتوں /محکموں کے ساتھ ساتھ  ریاستی  /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے  اس پر عمل کیا جائیگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ حاملہ خواتین   ملازمین جو کہ پہلے سے  زچگی کی چھٹی پر  نہیں ہیں  انہیں بھی  دفتر آنے سے  چھوٹ دی جائے گی۔ معذور افراد کو بھی  دفترآنے سے اسی طرح کی چھوٹ دی جائے گی۔

عملہ اور تربیت کے محکمے کے ذریعے جاری کردہ  تازہ ترین سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایسے سرکاری ملازمین جن کا علاج بیماری کے سبب  لاک ڈاؤن کے پہلے  سے ہی چل رہا تھا ،جہاں تک ممکن ہوسکے گا انہیں بھی  سی جی ایچ ایس / سی ایس (ایم اے) ضوابط  جو بھی قابل اطلاق  ہو اس کے مطابق علاج کررہے  ڈاکٹر کی پرچی پیش کرنے پر  چھوٹ دی جائے گی۔

اہم بات یہ ہے کہ  افسران اور  عملہ کے  آنے اور جانے کیلئے  الگ الگ وقت پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔ غیرضروری  بھیڑ بھاڑ سے بچنے کیلئے  سبھی  محکمے کے سربراہان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقت کے تین سیٹ بنالیں۔ یہ بالترتیب صبح 9 بجے سے شام 5 بجے   تک، صبح ساڑھے 9 بجے سے شام 6 بجے تک اور صبح 10 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک ہوں گے۔

حالانکہ ڈپٹی سکریٹر ی کی سطح سے اوپر کے افسران سے امید کی جاتی ہےکہ وہ سبھی کام کے دنو ں میں  دفتر میں موجود رہیں گے۔ ڈپٹی سکریٹری کی سطح سے نیچے کے افسران اور  ملازمین  ہر متبادل دن میں 50فیصد موجودگی کےساتھ  دفترآئیں گے اور دفتر میں حاضر نہیں ہونے والوں کو گھر سے کام کرناچاہئے او ر وہ ٹیلی فون اور الیکٹرانک طریقہ کار سے دستیاب رہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  عملے کی وزارت میں  ملازمین کی تعریف کی کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کی پوری مدت کے دوران پوری دلجمعی اور لگن  کے ساتھ کام کرناجاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں اسٹاف کےکچھ اراکین چھٹیوں کے دنوں میں بھی گھر سے کام کررہے تھے جو عام طور پر  دفاتر کے بند ہونے پر نہیں ہوتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے  کہ دفتروں میں کام کاج چلتا رہے ، اس کے ساتھ ہی افسران کی  فلاح وبہبود اور ان کے تحفظ سے کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2692



(Release ID: 1625649) Visitor Counter : 153