ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے ہندوستان آرگینک کیمیکلس لمیٹیڈ کے سود کو معاف کرنے کی منظوری دی
Posted On:
20 MAY 2020 2:17PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،21 مئی / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقد اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی ( سی سی ای اے ) نے 31 مارچ ، 2005 ء ہندوستان آرگینک کیمیکلس لمیٹیڈ ( ایچ او سی ایل ) پر حکومتِ ہند کے قرضے پر 7.59 کروڑ روپئے کے سود کو پچھلی تاریخ سے معاف کرنے کی منظوری دی ہے ۔ یہ معافی اس سے پہلے 31 مارچ ، 2005 ء تک کے سود کو معاف کرنے کے علاوہ ہے ، جس کی منظوری سی سی ای اے نے ایچ او سی ایل کی باز آباد کاری کے پیکیج کے تحت مارچ ، 2006 ء میں دی تھی ۔
چونکہ یہ معاملہ تقریباً 10 سال پرانا ہے ، اس لئے 7.59 کروڑ روپئے کے سود کی رقم حکومتِ ہند اور ایچ او سی ایل کے کھاتوں سے پہلے ہی حذف کی جا چکی ہے ۔ اس مرحلے پر 31 مارچ ، 2005 ء کو حکومتِ ہند کے قرضے پر 7.59 کروڑ روپئے کے سود کی معافی کو با ضابطہ بنانا ہے ۔ پچھلی تاریخ سے منظوری دیئے جانے کے بعد ایچ او سی ایل ، سی اے جی کے التواء میں پڑے آڈٹ کو بھی پورا کر سکے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (21-05-2020)
U. No.
(Release ID: 1625647)
Visitor Counter : 188