کابینہ
کابینہ نے ’’چھوٹے فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز (ایف ایم ای) کی باقاعدہ کاری سے متعلق اسکیم‘‘ کو منظوری دی
Posted On:
20 MAY 2020 2:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 مئی 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 10000 کروڑ روپئے کے صرفہ کے ساتھ ملک گیر سطح پر غیرمنظم شعبے کے لئے مرکز کے ذریعے اسپانسرڈ ایک نئی اسکیم ’’چھوٹے فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز کی باقاعدہ کاری سے متعلق اسکیم (ایف ایم ای)‘‘ کو منظوری دے دی ہے۔ اس کا خرچ 60:40 کے تناسب میں حکومت ہند اور ریاستوں کے ذریعے برداشت کیا جائے گا۔
اسکیم کی تفصیلات:
مقاصد:
- چھوٹی فوڈ پروسیسنگ اکائیوں کے ذریعے مالیات تک رسائی میں اضافہ۔
- ہدف بند انٹرپرائزیز کے مالیہ میں اضافہ۔
- فوڈ کوالٹی اور سیفٹی اسٹینڈرڈس پر عمل آوری میں اضافہ۔
- سپورٹ سسٹم کی صلاحیتوں کو تقویت۔
- غیرمنظم شعبے سے منظم شعبے تک منتقلی۔
- خواتین صنعت کاروں اور توقعاتی اضلاع پر خصوصی توجہ۔
- ویسٹ تو ویلتھ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی۔
- قبائلی اضلاع میں چھوٹی جنگلاتی پیداوار پر توجہ۔
نمایاں خصوصیات:
- مرکز کے ذریعے اسپانسرڈ اسکیم۔ خرچ کو 60:40 کے تناسب میں حکومت ہند اور ریاستوں کے ذریعے مشترک کیا جائے گا۔
- 200000مائیکرو انٹرپرائزیز کو قرض سے متعلق سبسڈی کے توسط سے مدد دی جائے گی۔
- اسکیم کو 2020-21 سے 2024-25 تک 5 سال کی مدت میں نافذ کیا جائے گا۔
- کلسٹر اپروچ (نقطہ نظر)۔
- جلد خراب ہوجانے والی اشیاء پر خصوصی توجہ۔
انفرادی مائیکرو یونٹس کو مدد:
- 10لاکھ روپئے تک کی لاگت والے اہل پروجیکٹوں کے چھوٹے انٹرپرائیز کو 35 فیصد کی شرح سے قرض سے متعلق سبسڈی ملے گی۔
- مستفیدین کا تعاون کم از کم 10 فیصد اور قرض کا بقیہ ہوگا۔
- ڈی پی آر اور ٹیکنیکل اَپگریڈیشن کے لئے آن-سائٹ اسکل ٹریننگ اور ہینڈ ہولڈنگ۔
ایف پی او/ ایس ایچ جی/ کوآپریٹیوز کو مدد:
- ورکنگ کیپٹل اور چھوٹے ساز و سامان کی خاطر اراکین کو قرض کے لئے ایس ایچ جی کو سیڈ کیپٹل (ابتدائی سرمایہ)۔
- اگلے/ پچھلے لنکیج، مشترکہ بنیادی ڈھانچہ، پیکیجنگ، مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے لئے امداد۔
- ہنرمندی تربیت اور ہینڈ ہولڈنگ امداد۔
- قرض سے متعلق سرمایہ جاتی سبسڈی۔
نفاذ کا شیڈیول:
- اسکیم کو ملک گیر سطح پر شروع کیا جائے گا۔
- قرض سے متعلق سبسڈی 200000 اکائیوں کو دی جائے گی۔
- ورکنگ کیپٹل اور چھوٹے ساز و سامان کی خاطر اراکین کو قرض کے لئے ایس ایچ جی کو، 4 لاکھ روپئے فی ایس ایچ جی کی شرح سے، ابتدائی سرمایہ (سیڈ کیپٹل) دیا جائے گا۔
- اگلے/ پچھلے لنکیج، مشترکہ بنیادی ڈھانچہ، پیکیجنگ، مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے لئے ایف پی او کو امداد دی جائے گی۔
انتظامی اور تنصیبی میکانزم:
- اس اسکیم کی نگرانی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر کی صدارت میں ایک بین وزارتی بااختیار کمیٹی (آئی ایم ای سی) کے ذریعے مرکز کی سطح پر کی جائے گی۔
- چیف سکریٹری کی صدارت میں ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ایک کمیٹی ایس ایچ جی/ ایف پی او/ کوآپریٹیوز کے ذریعے نئی اکائیوں کے قیام اور چھوٹی اکائیوں کی توسیع کے لئے تجاویز کو منظوری دے گی یا سفارشات پیش کرے گی۔
- ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے اس اسکیم کے نفاذ کے لئے متعدد سرگرمیوں کو شامل کرتے ہوئے سالانہ کارروائی منصوبہ تیار کریں گی۔
- اس پروگرام میں تیسرے فریق کا ایک تجزیاتی اور وسط مدتی جائزہ نظام بھی وضع کیا جائے گا۔
ریاست / یوٹی نوڈل محکمہ اور ایجنسی
- ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی حکومت اس اسکیم کے نفاذ کے لئے ایک نوڈل محکمہ اور ایجنسی کا اعلان کرے گی۔
- ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقےکی نوڈل ایجنسی (ایس این اے) ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس اسکیم کو نافذ کرنے کے لئے ذمے دار ہوگی، جس میں ریاست مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح کے اَپگریڈیشن پلان کی تیاری اور ویلیڈیشن، کلسٹر ڈیولپمنٹ پلان، ضلع / علاقائی سطح پر ورک ریسورس گروپوں کو مصروف عمل کرنا اور نگرانی کرنا، یونٹ اور گروپوں وغیرہ کو تعاون دینا شامل ہے۔
نیشنل پورٹل اور ایم آئی ایس
- ایک قومی پورٹل قائم کیا جائے گا جہاں عرضی گزار / انفرادی انٹرپرائز اس اسکیم میں شامل ہونے کے لئے درخواست دے سکیں گے۔
- اسکیم کی سبھی سرگرمیوں کو قومی پورٹل پر چلایا جائے گا۔
کنورجینس فریم ورک
- حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے نفاذ کے تحت موجودہ اسکیموں سے مدد بھی اس اسکیم کے تحت لی جاسکے گی۔
- یہ اسکیم اس خلا کو پر کرنے کا کام کرے گی جہاں دیگر ذرائع بالخصوص سرمایہ کاری، ہینڈ ہولڈنگ امداد، ٹریننگ اور عمومی بنیادی ڈھانچے کے لئے امداد دستیاب نہیں ہے۔
اثر اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا:
- تقریباً 8 لاکھ مائیکرو انٹرپرائزیز اطلاعات، بہتر ایکسپوزر اور باقاعدہ کاری تک رسائی کے توسط سے مستفید ہوں گے۔
- توسیع اور اَپ گریڈیشن کے لئے 2 لاکھ مائیکرو انٹرپرائزیز تک قرض سے متعلق سبسڈی اور ہینڈ ہولڈنگ امداد کو فروغ دیا جائے گا۔
- یہ انھیں باقاعدگی اختیار کرنے، فروغ پانے اور مسابقتی بننے کے لائق بنائے گی۔
- اس اسکیم سے 9 لاکھ ہنرمندانہ اور کم ہنرمندانہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔
- اس اسکیم میں توقعاتی اضلاع میں موجودہ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز، خواتین صنعت کاروں اور صنعت کاروں کی قرض تک رسائی بڑھانا شامل ہے۔
- منظم بازار کے ساتھ بہتر انٹیگریشن۔
- سورٹنگ، گریڈنگ، پروسیسنگ، پیکیجنگ، اسٹوریج وغیرہ جیسی کامن سروسیز تک رسائی میں اضافہ۔
پس منظر:
- تقریباً 25 لاکھ غیر رجسٹرڈ فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز ہیں جو اس شعبے کا 98 فیصد ہیں اور یہ غیرمنظم اور بے قاعدہ ہیں۔ ان اکائیوں کا تقریباً 68 فیصد دیہی علاقوں میں واقع ہے اور ان میں سے 80 فیصد خاندان پر مبنی انٹرپرائزیز ہیں۔
- یہ شعبہ بہت سے چیلنجوں جیسے قرض تک رسائی نہ ہونا، ادارہ جاتی قرضوں کی اونچی لاگت، جدید ترین تکنیک کی کمی، فوڈ سپلائی چین کے ساتھ جوڑنے کی نااہلی اور صحت و سیفٹی معیارات پر عمل درآمد کا سامنا کرتا ہے۔
- اس شعبے کو مضبوط کرنے سے بربادی میں کمی، کھیتی کے علاوہ روزگار کے مواقع کی تخلیق اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے حکومت کے ہدف تک پہنچنے میں اہم مدد ملے گی۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 2675
20.05.2020
(Release ID: 1625630)
Visitor Counter : 253
Read this release in:
Malayalam
,
Kannada
,
Tamil
,
Manipuri
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu