ریلوے کی وزارت

ریلوے کے محکمے نے 19 دنوں میں ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینوں کے ذریعے 21 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچا کر ایک اور سنگ میل پار کیا ہے


ریلوے کےمحکمے نے پورے ملک میں 19 مئی 2020 (شام چار بجے تک)1595 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی ہیں
مسافروں کو مفت کھانا اور پانی فراہم کیا جارہا ہے

Posted On: 19 MAY 2020 7:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 مئی، 2020            مائی گرینٹ کارکنوں، یاتریوں، سیاحوں، طلبا اور دیگر افراد کو جو مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے پہنچانے کے  وزارت داخلہ کے حکم کےنتیجے میں ریلوے کے محکمے نے ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اُنیس مئی 2020 (شام چار بجے تک) پورے ملک میں مختلف ریاستوں سے کل ملاکر 1595 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں۔ 21 لاکھ سے زیادہ مسافر اپنی آبائی ریاستوں تک پہنچ چکے ہیں۔

یہ 1595 جن ریاستوں سے چلائی گئیں وہ اس طرح ہیں: آندھراپردیش، بہار، مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ، دہلی،گوا، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ،  کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، مرکز کے زیر انتظام علاقہ پوڈی چیری، پنجاب، راجستھان، اڈیشہ، تملناڈو، تلنگانہ، تری پوری، اترپردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔

یہ شرمک اسپیشل ٹرینیں جن مختلف ریاستوں میں رکیں وہ ہیں یوپی، بہار، راجستھان، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ ، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، منی پور، میزورم، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، تری پورہ، اتراکھنڈ اور پنجاب ۔

ٹرینوں میں سوار ہونے سےپہلے مسافروں کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ سفر کے دوران مسافروں کو مفت کھانا اور پانی فراہم کیا جاتاہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2644



(Release ID: 1625400) Visitor Counter : 157