وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے آیوشمان بھارت کے ایک کروڑ استفادہ کنندگان سے گفت و شنید کی
آیوشمان بھارت سے مربوط ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آیوشمان بھارت کا سب سے بڑا فائدہ اس کی دستیابی اور قابل استطاعت عمدہ قسم کی طبی نگہداشت ہے
Posted On:
20 MAY 2020 11:31AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،20مئی2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آیوشمان بھارت کے تحت استفادہ کنندگان کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرنے کے موضوع پر اظہار مسرت کیا ہے۔ٹوئٹ کے ایک سلسلے کے تحت وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ اب استفادہ کنندگان کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دو برسوں سے کم مدت میں اس پہل قدمی نے متعدد زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ میں تمام استفادہ کنندگان اور ان کے کنبوںکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں ان کی اچھی صحت کے لئے بھی دعا گو ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ انہیں ڈاکٹروں، نرسوں ، حفظان صحت کارکنان اور آیوشمان بھارت سے وابستہ تمام تر افراد کی کوششوں کا اعتراف ہے اور وہ ان کی ستائش کرتے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ ان کی کوششوں نے اسے دنیا کا سب سے بڑا حفظان صحت پروگرام بنا دیا ہے۔ اس پہل قدمی نے متعدد ہندوستانی خصوصاً دبلے کچلے افراد کا اعتماد حاصل کیا ہے۔آیوشمان بھارت کے تحت دستیاب فوائد کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس کا سب بڑا فائدہ اس کی دستیابی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں جناب مودی نے کہا ہے کہ استفادہ کنندگان عمدہ قسم کی قابل استطاعت ، طبی نگہداشت نہ صرف اس جگہ حاصل کرسکتے ہیں، جہاں وہ اپنے آپ کو درج رجسٹر کراتے ہیں، بلکہ وہ اس سہولت سے بھارت کے دیگر حصوں میں بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
اس کی مدد سے ان افراد کو آسانی ہوتی ہے، جو گھر سے دور کام کرتے ہیں یا اپنے آپ کو کسی مقام پر درج رجسٹر کراتے ہیں، جہاں سے ان کا تعلق نہیں ہوتا ۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کی بنیاد پر آیوشمان بھارت استفادہ کنندگان سے گفت وشنید سے قاصر ہیں، تاہم انہوں نے میگھالیہ کی پوجا تھاپا سے ٹیلی فون پر گفت وشنید کی ہے، جو آیوشمان بھارت کی ایک کروڑویں استفادہ کنندہ ہیں۔
********
م ن۔ ن ع
(U: 2651)
(Release ID: 1625290)
Visitor Counter : 169
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam