صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کی سکریٹری نے کووڈ-19 کے 30ازحد شدت والے میونسپل علاقوں کے نمائندگان سے گفت و شنید کی


کووڈ-19پر قابو حاصل کرنے اور اس کے انتظام کے اقدام پر نظرثانی کی

بحالی کی شرح میں اضافہ ہو ا اور یہ 35.09فیصد تک پہنچی

Posted On: 16 MAY 2020 6:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 ؍مئی، 2020،صحت وکنبہ بہبود کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن اور صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے افسر بکار خاص جناب راجیش بھوشن نے  آج وزارت صحت کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی نظرثانی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ یہ میٹنگ  ان 30 میونسپل علاقوں کے پرنسپل صحت سکریٹری حضرات، میونسپل کمشنروں، ڈسڑکٹ مجسٹریٹ اور دیگر افسران کے ساتھ منعقد ہوئی، جہاں کووڈ-19 سے متعلق ملک کے 80 فیصد معاملات سامنے آئے ہیں۔

 

مذکورہ 30 میونسپل علاقے درج ذیل ریاستوں  ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع ہیں:

مہاراشٹر، تمل ناڈو، گجرات، دلی، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، راجستھان، اترپردیش، تلنگانہ، آندھرپردیش، پنجاب اور اڈیشہ۔

 

کووڈ-19 کے معاملات سے نمٹنے اور ان کی روک تھام کے انتظامات کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن اداروں کے افسران اور عملے نے جو اقدامات کئے ہیں، ان پر نظر ثانی کی گئی۔ یہ بتایا گیا کہ  شہری بستیوں کے سلسلے میں کووڈ-19 کے انتظام سے متعلق نئی اور تازہ ترین گائڈ لائنس یا رہنما خطوط جاری کئے  جا رہے ہیں۔ اس حکمت عملی کی اہم باتوں پر بھی تبادلہ خیالات کئے گئے۔ اضلاع میں کووڈ-19 کے چھوت سے متعلق موجودہ نوعیت پر ایک پرزنٹیشن بھی پیش کیا گیا۔ اس چھوت کے پھیلنے میں جو عناصر کارفرما ہیں، ان پر بھی بات ہوئی۔ ان میں رسک فیکٹر، معاملات کی تصدیق، مہلوکین کی شرح، جہاں جہاں کووڈ -19 کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، 10لاکھ افراد پر کتنے ٹیسٹ ہو رہے ہیں، ان تمام باتوں پر غوروفکر کیاگیا۔محدود کئے گئے علاقوں اور بفر زونوں کی نقشہ بندی کے وقت کن امور کو ذہن میں رکھا جانا ہے، اس موضوع پر بھی بات ہوئی۔ محدود کئے گئے علاقوں اور زونوں کے اندر کون کون سی سرگرمیاں ضروری ہیں۔ گھر سے گھر تک کی نگرانی کے لئے کیا اقدامات کئے جانے ہیں اور چھوت سے متاثرہ افراد کی تلاش کے لئے کیا کیا جانا ہے، اس پر بھی بات ہوئی۔

 

صحت کی سکریٹری نے کووڈ-19 کے معاملات کی روک تھام اور متعلقہ انتظامات پر زور دیااور شہری علاقوں میں  غیر کووڈصحتی خدمات جاری رکھنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کے معالجے، ٹی بی کی نگرانی اور دیگر امراض کے علاج اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماری کی روک تھام پر بھی توجہ مرکوز کی جانی چاہئے، کیونکہ مانسون نزدیک آر رہا ہے۔ میونسپل اداروں سے کہا گیا کہ وہ اعتماد بحالی کے لئے مؤثر مواصلاتی طریقےاپنائیں۔ ان سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ معاشرے کے سرکردہ افراد اور رائے عامہ پر اثرانداز ہونے والے افراد کو بھی اپنے ساتھ لائیں، جو مقامی نگرانی ٹیم کے ساتھ چلیں اور کووڈ-19 کی روک تھام کے سلسلے میں مددگار ثابت ہو سکیں۔ 

 

ممکنہ مریضوں کی تلاش بروقت کئے جانے اور ان کے صحتیاب ہونے کی فیصد میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اب 30150افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2233 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس طریقے سے مجموعی صحتیابی کی شرح 35.09فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مجموعی طور پر مصدقہ معاملات کی تعداد 85940 ہے۔ کل سے  بھارت میں کووڈ-19 کے سلسلے میں 3970مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

 

تمام تر اصل اور تازہ ترین اطلاعات، جن کا تعلق کووڈ-19 سےہے، نیز تمام تر متعلقہ تکنیکی موضوعات، رہنما خطوط اور مشاورت ناموں کو درج ذیل ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:

https://www.mohfw.gov.in/اور @MoHFW_INDIA

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات کو technicalquery.covid19[at]gov[dot]inپر ارسال کیا جا سکتا ہے۔

دیگر سوالات کو ncov2019[at]gov[dot]inپر ارسال کیا جا سکتاہے۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی پوچھ تاچھ کے لئے براہ کرم صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر:

+91-11-23978046 or 1075

پر رابطہ قائم کریں۔کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہیلپ لائن نمبر کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 

 

م ن۔ک ا۔

U-2606


(Release ID: 1624845) Visitor Counter : 153