سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
این آئی ایف چیلنج کووڈ -19مقابلے (سی -3) میں حصہ لینے والے عام لوگوں کے ذریعہ ایس اینڈ ٹی کی بنیاد پر اختراعی حل نمایاں اثرات حل ڈالنے کے لئے تیار
Posted On:
17 MAY 2020 6:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17مئی 2020/سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی) ایک خود مختار ادارے نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن –بھارت (این آئی ایف) میں چیلنج کووڈ-19 مقابلے (سی-3) کے ذریعہ کئی ایس اینڈ ٹی پر مبنی اختراعی حلوں کی پہنچان کی ہے۔ یہ مہم وبا سے نمٹنے کے لئے غوروخوض اور اختراعات کو سامنے لانے کے لئے جدیدسوچ لانے والے شہریوں کو شامل کرنے کے لئے 31 مارچ سے 10 مئی تک چلائی جارہی تھی۔
این آئی ایف، نظریات کی تخلیق اور مزید تشہیر کرنے کے لئے انکیوبیشن اور مشوروں کے ذریعہ مدد فراہم کرارہا ہے۔ ہینڈ سینی ٹائزیشن اورہاتھ دھونے کے لئے پاؤ ں سےچلائی جانے والی ایک مشین اور سینی ٹائزیشن کے لئے جدید ترین اسپرے مشین اس مہم کے تحت دو نارمل اختراع ہیں۔
تلنگانہ کے وارنگل کے جناب مپاراپو راجو نے ہینڈ سینی ٹائزیشن اور ہاتھ دھونے کے لئے پاؤں سے چلنے والی ایک مشین ڈیزائن کی ہے، جو کووڈ-19 کے ماحول میں پھیلے ہوئے انفیکشن کو ختم کرنے میں مدد کرے گی اور ضرورت کے پیش نظر یہ اختراعی حل ہے۔ یہ ہاتھوں کے ذریعہ نہیں پاؤں کے ذریعہ چلائی جانے والی مشین ہے جس کے ذریعہ صابن اور پانی کے استعمال کو آسان بنایا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ، استعمال کرنے والا ہینڈ سینی ٹائزر ، صابن اور پانی ، جنہیں مشین کے ایک حصہ کے طو رپر الگ کنٹینروں میں وافر مقدار میں رکھا جاتا ہے، کے درمیان ہاتھ سے متعلق کوئی رابطہ نہیں ہوتا۔ جناب راجو نے تلنگانہ ریاست میں مختلف مقامات (وارنگل، محبوب آباد اور دیگر) پر ڈوائز نصب کئے ہیں۔ این آئی ایف نے لاگت کو کم کرنے اور پیداوار سے عزائم کو پورا کرنے کے لئے ا ن اختراع کار کو مدد فراہم کی ہے۔
تلنگانہ کے وارنگل اور محبوب آباد ضلعوں میں ہینڈ سینی ٹائزیشن ، ہاتھ دھونے کے لئے پاؤں سے چلنے والی ڈوائز کو نصب کیا جارہا ہے
دیگر امدادی اختراعات سڑکوں، سوسائٹی، دروازوں ، کمپانڈوں، دیواروں وغیرہ جیسے بڑے علاقوں کو سینی ٹائز کرنے اور دھونے میں اہل ایک اختراعی اسپرئر ہے۔ یہ اسپرے مشین ایک دوسرے کے مخالف گھومنے والے الومونیم کودو ریڈیل پنکھوں سے تشکیل دی گئی ہے۔ 15 ہارس پاور (ایچ پی) سے زیادہ طاقت کے کسی بھی ٹریکٹر پر استعمال پاور ٹینک –آف (پی ٹی او) کے ذریعہ اسے چلانے کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ اسپرے مشین کو نصب کرنے کے ذریعہ مشین کو سینٹر سے زیادہ سے زیادہ 30 فٹ کے فاصلے سے اور 15 فٹ کی اونچائی تک سڑکوں، سوسائیٹوں کو سینی ٖٹائز کیا جاسکتا ہے۔
ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ، ’’کووڈ-19 سے متعلق حلوں اور کارروائیوں میں ہمارے شہریوں کی حصہ داری ، آنر شپ اور تخلیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا ایک بڑا موقع ہے، جسے این آئی ایف چیلنج کے ذریعہ منظر عام پر لایا گیا ہے۔ یہ ہمارے زمینی سطح پر اختراعات اور صنعتوں کو عزت ، پروٹوٹیسٹ مدد کے ذریعہ مستحکم اور بااختیار بنارہا ہے۔ اور اس طرح ان کے موجودہ نظریات کو پروڈکٹ کی شکل میں بد ل رہا ہے۔
اس اسپیرئر کو مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر گلیوں میں سینی ٹائزیشن کے لئے نصب کیا جارہا ہے
اس اسپریئر کو مہاراشٹر کے ستارا، ناسک، وغیرہ جیسے مختلف مقامات پر سرگرم طریقے سے استعمال میں لایا جارہا ہے۔
بڑی تعداد میں شہریوں نے چیلنج کووڈ-19 مقابلہ (سی -3) میں حصہ لیا ہے اور سائنس اور ٹکنالوجی پر مبنی اختراعی حلوں کے ذریعہ ملک کو اس بحران سے نکالنے میں مدد کررہے ہیں۔ کووڈ-19 کے لئے ٹکنالوجی کے پیش نظر اور جس رفتار سے ڈیزائن ، پرو ٹوٹائپیڈ کیا گیا ہے اور ان کی معاشرتی تصویر اورکاروباری تشہیر کے لئے دستیاب کرایا گیا ہے، اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ این آئی ایف کی کووڈ -19 مقابلے (سی-3) کا عام لوگوں کے ذریعہ بہت خیر مقدم کیا گیا ہے جو یقین کرتے ہیں کہ اختراع حقیقت میں ملک کو اس بحران سے نکالنے میں مدد کرسکتا ہے۔
(مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں جناب تشار گرگ tusharg@nifindia.org, Mob: +91-9632776780)
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-2600
(Release ID: 1624837)
Visitor Counter : 214