ریلوے کی وزارت

تارکین کے محفوظ اور فوری نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی ریلوے ملک میں ریلوے سےمنسلک تمام اضلاع سے شرمک اسپیشل ٹرینیں چلانے کے لئے تیار


بھارتی ریلوے، ایک دن میں تقریباً 30 شرمک اسپیشل ریل گاڑیاں چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے
ملک بھر کے مختلف اضلاع میں پھنسے ہوئے ان تارکین کو اپنی وطن ریاستوں تک باآسانی اور آرام دہ طریقے سے پہنچایا جاسکتا ہے

Posted On: 16 MAY 2020 9:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16مئی 2020/ بھارتی ریل ملک بھر میں ریلوے سے منسلک تمام اضلاع سے شرمک اسپیشل  ریل گاڑیاں چلانے کے لئے تیار ہے۔

ریلوے اور کامرس اور صنعت کے وزیر نے آج ملک بھر کے ضلع کلکٹروں سے پھنسے ہوئے مزدوروں اور ان کی منزل  مقصود  مقامات کی فہرست تیار کرنے اور انہیں ریاستی نوڈل افسر کے ذریعہ  ریلوے میں درخواست کرنے کو کہا ہے۔

 بھارتی ریل، ایک دن میں تقریباً 300 شرمک اسپیشل ریل گاڑیاں چلانے  کے اہل ہے۔ تاہم  فی الحال  اس کا آدھے سے بھی کم استعمال کیا جارہا ہے۔

مکمل صلاحیت کے ساتھ ریل راستوں کو آپریشنل بنانے سے ملک بھر میں پھنسے ان تارکین کو اہم  راحت بہم پہنچائی جاسکے گی جو اپنے وطن ریاستوں میں واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔ بھارتی ریل ضلعوں کی حقیقی  ضرورتوں کے مطابق خصوصی  شرمک  ریل گاڑیاں بھی چلانے کےلئے تیار ہے۔

 ابھی تک  15 لاکھ سے زیادہ   تارکین کو پہلے ہی ریلوے کے ذریعہ  ان کی وطن ریاستوں  تک پہنچایا جاچکا ہے اور تقریباً  1150  شرمک اسپیشل   ریل گاڑیوں کو چلایا جاچکا ہے۔ بھارتی ریل یومیہ  تقریباً  دو گنا تارکین کو آسانی سے  نقل و حمل کی سہولت  فراہم کرسکتی ہے۔

 ایک مرتبہ ہر ضلع سے اپنی وطن ریاستوں  میں واپس لوٹنے کے خواہش مند تارکین   کی معلومات  دستیاب کرائے جانے کے بعد،  بھارتی ریل، ریل گاڑیوں کو چلانے میں مدد کے لئے آگے کی کارروائی کرسکتی ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-2587



(Release ID: 1624683) Visitor Counter : 176