امور داخلہ کی وزارت

کابینی سکریٹری نے خلیج بنگال میں آنے والے گردابی طوفان کی تیاریوں کے جائزے کے لئے این سی ایم سی کی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 16 MAY 2020 5:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16مئی 2020/ کابینی سکریٹری جناب  راجیو گوبا کی سربراہی میں قومی آفات  بحران انتظامیہ  کمیٹی (این سی ایم سی) کی ایک میٹنگ آج  خلیج  بنگال میں آنے والے  گردابی طوفان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے منعقد کی گئی۔

آئی ایم ڈی نے مطلع کیا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا جو دباؤ بنا ہے، اس کے ایک گردابی طوفان  میں تبدیلی  ہوجانے اور 20 مئی  تک اڈیشہ  اور مغربی بنگال کے ساحلوں سے ٹکرانے کا اندیشہ ہے اس کی وجہ سے  بے حد تیز رفتار ہواؤں کے چلنے اور زبردست  (مدوجزر) سمندری لہروں کے ساتھ بھاری اور بہت شدید بارش ہونے کا ا مکان ہے۔

میٹنگ  کے دوران، متعلقہ ریاستی حکومتوں نے گردابی طوفان سے پیدا شدہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ان کی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔ اس کے علاوہ  ، ریاستی  حکومتوں نے ماہی گیروں کو سمندر  میں نہ جانے کے  لئے خبردار کیا ہے۔ طوفان راحتی مقامات کو تیار کرلیا گیا ہے اور جن علاقوں سے لوگوں کو نکالنا ہے، ان مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

این ڈی آر ایف، مسلح دستوں اور بھارتی کوسٹ گارڈ کو خبر دار کردیا گیا ہے اور  وہ ریاستی حکومتوں کی اتھارٹیوں کے رابطے میں ہیں، اور اشتراک  کررہے ہیں، وہ از خود مجموعی  طو رپر مستعد  اور چوکنے ہیں۔ وزارت داخلہ بھی  ریاستی حکومتوں اور متعلقہ  مرکزی ایجنسیوں  کے ساتھ مسلسل  رابطہ بنائے ہوئے ہے۔

کابینی  سکریٹری نے موجودہ صورتحال اوربچاؤ اور راحتی  کاموں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت  دی کہ جیسے بھی ضرورت  ہو، فوری   طور پر مدد فراہم کرائی جائے۔

وزارت داخلہ، وزارت دفاع  اور آئی ایم ڈی، این ڈی ایم اے اور این ڈی آر ایف کے سینئر حکام نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریوں اور سینئر حکام نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ لیا۔

 

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-2585



(Release ID: 1624681) Visitor Counter : 108