امور داخلہ کی وزارت
وزیر اعظم کے ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم کا منتر گزشتہ چھ برسوں سے ہندستان کی غیر معمولی ترقی کی کنجی رہا ہے
مرکزی وزیر داخلہ نے آج مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان کردہ ڈھانچہ جاتی اصلاحاتی تدابیر کی ستائش کی
ایک مضبوط محفوظ اور مستحکم بھارت ، مودی حکومت کی اولین ترجیح: جناب امت شاہ
Posted On:
16 MAY 2020 8:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16مئی 2020/ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج مرکزی وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن کے ذریعہ اعلان کردہ ڈھانچہ جاتی اصلاحاتی تدابیر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کے تاریخی فیصلوں کے لئے وزیراعظم نریندرمودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں سے ہماری معیشت میں یقینی طور پر تیزی آئے گی اور ان سے خود مختار ہندستان کے لئے ہماری کوششوں میں بھی تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم کا منتر گزشتہ چھ برسوں سے ہندستان کی غیر معمولی ترقی کی کنجی ہے۔
جناب امت شاہ نے کوئلے کے پیداواری میدان میں ہندستان کو خود مختار بنانے کےلئے غیر مثالی قدم اٹھانے کے لئےوزیراعظم جناب مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کوئلہ کے میدان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے 50000 کروڑ روپے دینا اور تجارتی کانکنی کی شروعات ایک قابل خیر مقدم قدم ہے جس سے اس میدان میں مزید مقابلہ آرائی اور شفافیت آئے گی۔
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ دفاعی مینوفیکچرنگ میں 74 فی صد تک ایف ڈی آئی کی حد بڑھانا اور کچھ چنندہ ہتھیاروں / ان کے کل پرزوں پر سالانہ مقررہ وقت کے ساتھ پابندی لگانا یقینی طور پر میک ان انڈیا مہم کو بڑھاوا دے گا اور ملک کے درآمد ی بوجھ کو کم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط ، محفوظ اور مستحکم ہندستان مودی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
جناب امت شاہ نے شہری ہوا بازی کے شعبے کو بڑھاود دینے کے لئے مستقبل پر مبنی فیصلے لینے پر وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایئر اسپیس کے استعمال پر پابندیوں میں ڈھیل دینے سے ہمارے شہری ہوا بازی کے شعبے کو تقریباً 1000 کروڑ روپے سالانہ کافائدہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان کو طیارہ ایم آر او کا عالمی مرکز بنانے کے لئے ایم آر او کے لئے ٹیکس نظام کو معقول بنانا ہے۔
خلائی اور سماجی بنیادی ڈھانچہ کےمیدان میں نجی شعبے کی موجودگی کی حوصلہ افزائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نےکہا :میں سماجی ڈھانچے کی ترقی میں نجی شعبے کے سرمایے کی حوصلہ افزائی کے لئے 8100 کروڑ روپے کا بحالی وائبلٹی گیپ فنڈنگ اور خلائی سرگرمیوں میں نجی شعبے کی حصے داری کو ترغیب دینے جیسے فیصلوں کے لئے پی ایم مودی کی ستائش کی ۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-2484
(Release ID: 1624680)
Visitor Counter : 156