سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

اخراج اور شور کے معیارات پر عملدرآمد سے متعلق موٹر وہیکل ضوابط میں ترمیم کے لئے تجاویز مطلوب

Posted On: 15 MAY 2020 4:48PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اخراج اور شور کے معیارات پر عملدرآمد سے متعلق موٹر وہیکل ضوابط میں مجوزہ ترمیم پر عام لوگوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشورے اور تبصرے طلب کئے ہیں۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن گیارہ تاریخ کو جاری کیا گیا ہے جسےwww.morth.gov.in.پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مسودہ نوٹیفکیشن جی ایس آر دو سو بانوے (ای) مورخہ گیارہ مئی، دو ہزار بیس فارم۔ بائیس، اخراج اور شور کے معیارات پر عملدرآمد کے لئے روڈ کوالیٹی سرٹیفیکٹ پر نظرثانی کرنے کے سلسلے میں ہے۔ اسے مینوفیکچرر، یا امپورٹریا اندراج شدہ ای رکشہ یا ای رکشہ یا ای رکشہ گاڑی کے معاملے میں ای گاڑی ایسوسی ایشن کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔ اس فارم میں موجودہ دو ٹیبلوں کو آسانی کے لئے ملا کرایک ٹیبل کر دیا گیا ہے۔ اس میں اخراج ضوابط کے اگلے مرحلے کے مطابق کچھ آلود زدہ پیرامیٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تجاویز یا تبصرے جوائنٹ سکریٹری (ایم وی ایل) ، وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز ، ٹرانسپورٹ بھون ، پارلیمنٹ اسٹریٹ ، نئی دہلی -110001 (ای میل: jspb-morth[at]gov[dot]in) کو 10 جون دو ہزار بیس تک بھیجے جاسکتے ہیں۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (15-05-2020)

U: 2558



(Release ID: 1624629) Visitor Counter : 134