سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی این اے ای نے آئی این اے ای ینگ انٹرپرینیور ایوارڈ 2020 کے لئے نامزدگی طلب کی

Posted On: 15 MAY 2020 6:39PM by PIB Delhi

انڈین نیشنل اکیڈمی آف انجینئرنگ (آئی این اے ای) ، گڑگاؤں ، جو محکمہ سائنس وٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کا ایک خودمختار انسٹی ٹیوٹ ہے ، نے آئی این اے ای ینگ انٹرپرینیور ایوارڈ 2020 کے لئے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ ایوارڈ کے لئے منتخب انفرادی امیدوار کو ایک توصیفی سند اور 2 لاکھ روپے کی نقد رقم دی جائے گی۔ انعام کی یہ رقم انفرادی گروپ میں بھی ساجھا کی جا سکتی ہے جس میں تین سے زیادہ امیدوار نہیں ہو سکتے ہیں۔

ایک سال میں دو امیدواروں کو پیش کیا جانے والا یہ ایوارڈ نوجوان انجینئروں میں اختراع اور صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں تسلیم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ اس کے لئے انجینئرنگ کے شعبے میں ان اختراعات اور تصورات کو ترجیح دی جاتی ہے جو حقیقت میں محسوس کی گئی ہوں اور جو صنعت کی یا تو نئے عمل یا مصنوعات میں نافذ کی گئی ہوں۔ اس ایوارڈ پر غور کرنے کے لئے وہی ہندوستانی شہری اہل ہیں جن کی عمر یکم جنوری 2020 کو 45 سال سے زیادہ نہ ہو۔

اختراع اور صنعت کاری دونوں کو ایک ساتھ اہم سمجھا جائے گا۔ اکیڈیمیا / ریسرچ آرگنائزیشن یا صنعت سے تعلق رکھنے والے ان نوجوان اختراع کاروں کو ترجیح دی جائے گی جن کی نوول انجینئرنگ / ٹکنالوجی آئیڈیا کامیاب اسٹارٹ اپ انٹرپرائزز کی شکل لے چکے ہوں۔

انسٹی ٹیوٹ نے آئی این اے ای سے جڑے لوگوں کو ایک خط بھیجا ہے جس میں آئی این اے ای ینگ انٹرپرینیور ایوارڈ دو ہزار بیس کے لئے نامزدگیاں بھیجنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انتیس آئی آئی ٹی تحقیقی مراکز کے علاوہ مختلف سرکاری ایجنسیوں کی مدد سے چلائے جا رہے تین سو بہتر انکیوبیشن مرکزوں اور اسٹارٹ اپ سے بھی نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔

 

اس نامزدگی کے سلسلہ میں آئی این اے ای کی ویب سائٹ پر بھی جانکاری دی گئی ہے۔ نامزدگیاں وصول کرنے کی آخری تاریخ تیس جون دو ہزار بیس ہے۔ خواہش مند امیدوار مزید تفصیلات کے لئے www.inae.in پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (15-05-2020)

U: 2560



(Release ID: 1624626) Visitor Counter : 120