کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

انڈیا پوٹاش لمیٹڈ موری ایٹ آف پوٹاش کی قیمت میں کمی کرے گا اسے 19000 میٹرک ٹن سے کم کرکے 17500 میٹرک ٹن کردے گا

Posted On: 15 MAY 2020 4:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 مئی، 2020،         انڈیا پوٹاش لمیٹڈ (آئی پی ایل)نے موری ایٹ آف پوٹاش  کی قیمت میں  موجودہ سطح 19000 روپئے میٹرک ٹن سے کم کرکے 18 مئی 2020 سے اسے 17500 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح اس میں 75 روپئے فی بوری کی کمی ہوجائے گی۔

 موریٹ ری آف  پوٹاش  جسے پوٹاشییم کلورائڈ بھی کہا جاتا ہے، پودے کے بڑھنے اور اس کے معیار کے لیے ضروری ہے۔ یہ پروٹین اور شوگر کی پیداوار میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ یہ پودوں میں پانی کی سطح برقرار رکھ کر انھیں خشک سالی سے تحفظ فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں فوٹو سنتھیسس  کے لیے مفید ہوتا ہے کیونکہ پتے اپنی شکل اور طاقت برقرار رکھتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200516-WA0012(1)UWJP.jpg

کمپنی کا کہنا ہے کہ کسانوں کے لیے موری ایٹ کی قیمت میں کمی پچھلے ایک سال میں امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی روپیے کے کافی کمزور ہونے کے باوجود کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یکم اپریل 2020 سے  حکومت نے ایم او پی پر سبسڈی میں 604 میٹرک ٹن کی کمی کی ہے۔

انڈین پوٹاش لمیٹڈ (آئی پی ایل) کے ایم ڈی ڈاکٹر پی ایس گہلوت نے کہا ہے کہ  ہمیں پورا یقین ہے کہ اس اقدام سے کیمیاوی کھادوں کے متوازن استعمال میں مدد ملے گی اور یہی طریقہ ہے جس سے کسانوں کے لیے کیمیاوی کھادوں کی قیمت میں کمی کرنے اور زرعی پیداوار کو بڑھانے کے بھارت سرکار کے مقصد میں تعاون کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمپنی ہمیشہ کیمیاوی کھادوں کے سائنسی اور متوازن استعمال کو فروغ دینے کے حق میں رہی ہے۔

کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھاد کے مرکزی وزیر ڈی وی سدا نند گوڑا نے ضرورت کے اس وقت میں کسانوں کی مدد کے لیے یہ بڑا قدم اٹھانے پر ڈاکٹر پی ایس گہلوت اور آئی پی ایل کی انتظامیہ کو مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا کہ  ‘‘کووڈ-19 کے اس دور میں ایم او پی کی قیمت میں کمی سے کسانوں خاص طور پر برائے نام زمین رکھنے والے کسانوں اور چھوٹے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ کیمیاوی کھاد کی قیمت میں کمی سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2546


(Release ID: 1624349) Visitor Counter : 307