پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے پی ایم یو وائی استفادہ کنندگان سے گفت و شنید کی
6.28کروڑ سے زائد مفت سلنڈر اب تک پی ایم جی کے وائی کے تحت پی ایم یو وائی استفادہ کنندگان کے ذریعے حاصل کئے جا چکے ہیں
براہ راست فائدہ منتقلی کے طریقہ کار کے تحت پی ایم یو وائی استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں 8432کروڑروپے منتقل کئے جا چکے ہیں
استفادہ کنندگان نے کووڈ-19کے وبائی مرض کے دوران راحت فراہمی کے لئے حکو مت کا شکریہ ادا کیا
Posted On:
16 MAY 2020 12:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 ؍مئی، 2020،پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج ویبینار کے توسط سےملک بھر کے 1500سے زائد پی ایم یو وائی استفادہ کنندگان، گیس تقسیم کاروں اور او ایم سی افسران سے گفت و شنید کی۔
جناب پردھان نے کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی)، نے اپنے کامیاب سفر کےصرف 4برس مکمل کئے ہیں اور اس کے نتیجے میں 8 کروڑ نادار اور تمام سہولتوں سے محروم کنبوں کی زندگی میں مثالی اصلاح رونما ہوئی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ-19 نے دنیا کے تمام ممالک کو متاثر کیا ہےاور اس نے امیر ترین ملکوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ بھارت مختلف ذرائع سے اس وبائی مرض سے نمٹتا آیا ہے۔ تاہم ساتھ ہی ساتھ ناداروں اور دبے کچلے افراد کے مفادات کے تحفظ کی بھی پوری کوشش کی جاتی رہی ہے اور اسی سلسلے میں راحت اور امدادی اقدامات کے ایک سلسلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نےکہا کہ اس بحران کے ابتدائی دنوں میں ہی مودی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا اعلان کر دیا تھا اور اس کے ایک اہم عنصر میں پی ایم یو وائی استفادہ کنندگان کو 3مہینوں تک مفت گیس سلنڈر فراہم کرنے کی بات بھی کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8432کروڑروپے سے زائد کی رقم پیشگی طور پر براہ راست فائدہ منتقلی کےذریعے ان نادار افراد کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی تاکہ وہ اس سہولت سے استفادہ کرنے میں کسی طرح کی دقت کا سامنا نہ کریں۔ اب تک 6.28کروڑ سے زائد پی ایم یو وائی استفادہ کنندگان کو مفت سلنڈر حاصل ہو چکے ہیں۔
وزیر موصوف نے پیداوار برقرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت سے کام کرنے کے لئے او ایم سی کے افسران کی ستائش کی اور کہا کہ ایل پی جی سلنڈروں کی درآمدات اور تقسیم بھی برقرار رہی، اگرچہ بحران بھی تھا اور مطالبات میں بھی اضافہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارت کووڈ-19 کے خلاف نبردآزمائی کے معاملے میں بہتر پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا وزیراعظم کے سر جاتا ہے، کیونکہ وہ بے باک اور صحیح فیصلے لیتے ہیں اور اہل ملک نے ان کی قیادت کے تئیں اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کیا ہے۔ سماجی طور پر فاصلہ برقرار رکھنے، ہاتھوں کو دھونے، ماسک استعمال کرنے اور ایسے دیگر طریقے اپنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں اور روزگار کو ملک میں بحال کیا جائے۔ انہوں نے 20لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج فراہم کرانے کے لئے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 2568
(Release ID: 1624343)
Visitor Counter : 147