ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مشرقی خلیج بنگال کے موسمی حالات اور تیز ہواؤں کے سمندری طوفان میں بدلنے کے امکانات : مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ ساحلوں کیلئے سمندری طوفان آنے سے قبل کی نگرانی

Posted On: 16 MAY 2020 11:06AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16 ؍مئی، 2020،بھارتی محکمہ موسمیات کے سمندری طوفان کا پیشگی انتباہ دینے والے ڈویژن نے آج کہا ہےکہ خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں واضح طور پر کم دباؤ والا علاقہ بنا ہواہے اور یہ کم دباؤ ڈپریشن میں بدل گیا ہے اور اس نے جنوب مشرقی بنگال پر احاطہ کر لیا ہے اور 16مئی 2020 کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق یعنی 0530بجے10.4این ارض البلد اور 87.0ڈگری مشرق طول البلدپر ، جنوبی پارا دیپ (اڈیشہ)، سے تقریبا 1100کلو میٹر فاصلے پر، دیگھا کے جنوب میں (مغربی بنگال)، سے تقریبا 1250کلو میٹرفاصلے پر اور کھیپو پارا (بنگلہ دیش)، میں جنوب –جنوب مغربی علاقے میں 1330کلومیٹر فاصلے پر ٹھہرا ہوا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ شدت اختیار کر کے آج شا م تک سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے اور بعدازاں یعنی اگلے 24گھنٹوں میں شدید ترین سمندری طوفان کی شکل لے سکتا ہے۔ اس بات کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں کہ یہ صورتحال 17 مئی تک شمال-شمال مشرقی سمت کی جانب پیش قدمی کر سکتی ہے اور بعد ازاں مُڑ کر شمال-شمال مشرق کی جانب یعنی خلیج بنگال کے شمال مغربی حصے کی جانب بڑھ سکتی ہے اور 18سے 20مئی 2020 کے دوران یہ سمندری طوفان  مغربی بنگال کے ساحل کی جانب آ سکتا ہے۔

 

پیشین  گوئی اور شدت سے متعلق تفصیلات درج ذیل جدول میں فراہم کی گئی ہیں

تاریخ؍وقت (بھارتی معیاری وقت کے مطابق)

پوزیشن (Lat. 0N/ long. 0E)

سطح پر چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ)

سمندری طوفان کا زمرہ

16.05.20/0530

10.4/87.0

40-50 gusting to 60

ہوا کا دباؤ

16.05.20/1130

10.7/86.9

50-60 gusting to 70

شدید ہوا کا دباؤ

16.05.20/1730

11.0/86.8

60-70 gusting to 80

سمندری طوفان

16.05.20/2330

11.6/86.7

75-85 gusting to 95

سمندری طوفان

17.05.20/0530

12.3/86.6

90-100 gusting to 110

شدید ترین سمندری طوفان

17.05.20/1730

13.4/86.5

100-110 gusting to 120

شدید ترین سمندری طوفان

18.05.20/0530

14.3/86.4

120-130 gusting to 145

ازحدشدید ترین سمندری طوفان

18.05.20/1730

15.4/86.3

135-145 gusting to 160

ازحدشدید ترین سمندری طوفان

19.05.20/0530

16.6/86.4

155-165 gusting to 180

ازحدشدید ترین سمندری طوفان

19.05.20/1730

18.2/86.7

170-180 gusting to 200

بے حد شدید سمندری طوفان

20.05.20/0530

19.8/87.3

160-170 gusting to 190

بے حد شدید سمندری طوفان

20.05.20/1730

21.8/87.9

145-155 gusting to 170

بے حد شدید سمندری طوفان

21.05.20/0530

24.0/88.5

110-120 gusting to 135

 شدید سمندری طوفان

 

انتباہ:

1.بارش (انڈمان اور نکوبار جزائزر پر ):

16مئی کو انڈمان اور نکوبار جزائر میں ہلکی سے اوسط بارش زیادہ تر مقامات پر ہو سکتی ہے۔ بعض مقامات پر زبردست بارش ہونے  کے بھی امکانات پائے جاتے ہیں۔

 

بارش (اڈیشہ اور دریائے گنگاکے مغربی بنگال والے حصہ میں بارش)

ساحلی اڈیشہ میں 18 مئی کی شام کو عام طور پر ہلکی سے اوسط بار ش ہوگی۔ بعض مقامات پر زبردست بارش بھی ہو سکتی ہے۔ 19 مئی کو شمالی اڈیشہ کے ساحل پر چھٹ پٹ بارش ہوگی۔ 20مئی 2020 کو بھی ایسا ہو سکتا ہے۔گنگا کے مغربی بنگال والے ساحلی اضلاع میں 19 مئی کو ہلکی سے اوسط بارش اوربعض مقامات پر بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ گنگا کے مغربی بنگال کے حصہ کے بعض مقامات پر شدید ترین بارش ہو سکتی ہے۔

 

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 16 سے 17 مئی کے درمیان خلیج بنگال کے جنوبی حصہ میں نہ جائیں۔ اسی طریقے سے 17سے 18مئی کے درمیان خلیج بنگال کے وسطی حصے میں نہ جائیں اور 19سے 20مئی 2020 کے دوران خلیج بنگال کے شمالی حصے میں نہ جائیں۔

ماہی گیروں کویہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 18سے20مئی 2020 کے دوران خلیج بنگال کے شمالی اور شمالی اڈیشہ سے دور کے سمندری علاقے میں نہ جائیں ۔ ساتھ ہی ساتھ مغربی بنگال اور قرب و جوار کے بنگلہ دیشی ساحل کی جانب بھی سفر نہ کریں۔

سسٹم کے تحت فراہم کرائی جانے والی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے درج ذیل 2  ویب سائٹیں ملاحظہ کریں:

www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013QSB.png

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PAJZ.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034C3F.jpg

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2564



(Release ID: 1624333) Visitor Counter : 158