سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اے آر سی آئی کے سائنسدانوں نے اگلی پیڑھی کی حیاتیاتی لحاظ سے معدوم ہو جانے والی دھاتی چادریں وضع کیں


ٹیم کو توقع ہے کہ نئی دھاتیں حیاتیاتی لحاظ سے ماحولیات سے ہم آہنگ ہیں اور ان کا استعمال معالجاتی مقاصد کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے

Posted On: 16 MAY 2020 12:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 ؍مئی، 2020،سائنس اور ٹیکنالوجی کےمحکمے (ڈی ایس ٹی) کے تحت 2 خود مختار اداروں یعنی انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سنٹر فار پاؤڈر میٹالرجی اور نیو میٹریئلس (اے آر سی آئی)، نیز سری چترا ترِونال انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ترواننتھاپورم کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر انسانوں کے معالجے میں استعمال ہونے والے دھاتی آلات ، جو حیاتیاتی لحاظ سے معدوم بھی ہو سکتے ہیں کی نئی پیڑھی یعنی آئرن-میگنیز پر مبنی دھاتی چادریں وضع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

حیاتیاتی لحاظ سے معدوم ہو جانے والے مٹیریئل (ایف ای، ایم اجی، زیڈ این، اور پالیمر)، جو انسانی زخموں کے بھرنے اور بعدازاں اپنی میکانکی کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ گھُل جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انسانی جسم کے اندر اپنے دخول کے کوئی اثرات بھی نہیں چھوڑتے، فی الحال استعمال ہونے والے دھاتی امپلانٹس سے بہتر ہیں، جو مستقل طور پر انسانی جسم میں موجود ہوتے ہیں اور اس صورت میں پورے نظام کے اندر سمیت پیدا کرنے، دائمی ورم اور تھرموبوسس جیسے سائڈ ایفیکٹ پیدا کر سکتے ہیں۔

 

اے آر سی آئی ٹیم نے ، نئے ایف ای ایم این پر مبنی حیاتیاتی لحاظ سے معدوم ہوجانے والی دھاتوں کے سلسلے میں دونوں یعنی روایتی طور پر گھلنے اور پاؤڈر میٹالرجی تکنیکات کا استعمال کیا اور ان کا قطر2ایم ایم، لمبائی 12ایم ایم اور ان کی وال تھکنیس 175 یو ایم رکھی۔

 

متاثر کن نتائج حاصل ہونے کے بعد اے آر سی آئی ٹیم کو پورا یقین ہے کہ نوتشکیل شدہ ایف ای ایم این پر مبنی دھاتیں حیاتیاتی لحاظ سے معدوم ہو جانے والے معالجاتی مقاصد کے لئے استعمال ہونے کے عناصر سے مالا مال ہیں اور انہیں اسی انداز میں استعمال کیا جا سکے گا۔ سری چترا تھرونال انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں یہ سائنسداں حضرات مخصوص مطالعات انجام دینے کا منصوبہ وضع کر رہے ہیں۔

مزید تفصیلات جاننے کے لئے ڈاکٹر کلیان ہیمبرام سے

پر رابطہ قائم کریں(kaliyan@arci.res.in)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018WWJ.gif

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

U- 2565



(Release ID: 1624330) Visitor Counter : 160