وزیراعظم کا دفتر

اوریہ، اترپردیش میں رونما ہوئے سڑک حادثے میں  ہوئے جانی اتلاف پر وزیراعظم کی تعزیت

Posted On: 16 MAY 2020 10:59AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16 ؍مئی، 2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اوریہ اترپردیش میں وقوع پذیر ہوئے سڑک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اترپردیش کے اوریہ میں سڑک حادثہ ازحد اندوہناک ہے۔ حکومت راحتی کاموں میں مستعدی سے مصروف ہے۔ اس حادثے میں فوت ہوئے لوگوں کے متعلقین کے تئیں میں اپنی تعزیت  پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ہی مجروحین کے جلد ازجلد روبہ صحت ہونے کی تمنا کرتاہوں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-2563

                      



(Release ID: 1624328) Visitor Counter : 107