ارضیاتی سائنس کی وزارت

کیرالہ سے متعلق مانسون کے آغاز کے معاملے میں 2020 کی جنوب مغربی پیشین گوئی


کیرالہ میں مانسون کا آغاز  اس سال 5 جون سے متوقع ہے اور اس میں پلس 4 دنوں کی ماڈل ایرر رونما ہوسکتی ہے

Posted On: 15 MAY 2020 1:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15مئی2020: بھارتی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) کے تحت قومی موسمیاتی پیشین گوئی مرکز نے کیرالہ میں مانسون کے آغاز سے متعلق پیشین گوئی کی ہے۔مخصوص نکات اس طرح ہیں:

اس سال کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کا آغاز یکم جون کی نارمل تاریخ کے مقابلے میں  قدرےتاخیر سے ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔اس سال ایسی توقع کی جاتی ہے کہ کیرالہ میں مانسون کا آغاز 5 جون سے ہوگا۔ چار دنوں کا تخمینہ فرق  بھی واقع ہو سکتا ہے، یعنی یہ پیشین گوئی مزید چار دنوں کے بعد بھی صادق آسکتی ہے۔

بھارتی سرزمین پر کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کی آمد یعنی بھارت کی جانب اس کی پیش رفت  ایک اہم علامت ہوتی ہے، جو خشک اور گرم سیزن میں رو نما ہونےوالے تغیر کو ظاہر کرتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ اب خشک اور گرم موسم ختم ہوکر بارش کا آغاز ہوگا۔ جیسے جیسے مانسون شمال کی جانب پیش قدمی کرتا ہے، جھلسا دینے والی گرم ہواؤں اور درج حرارت کا احساس ان علاقوں میں کیا جاتا ہے۔ جنوب مغربی مانسون عام طورپر کیرالہ میں یکم جون تک پہنچ جاتا ہے، تاہم اس کے آنے میں سات دنوں کی تاخیر بھی رونما ہوسکتی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات 2005 سے کیرالہ میں مانسون کی آمد کے سلسلے میں پیشین گوئیاں جاری کرتا آیا ہے۔ اس سلسلے میں اندرون ملک جدید ترین اعدادو شمار پر مبنی ماڈل تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے کی جانے والی پیشین گوئی میں چار دن کا فرق بھی رونما ہوسکتا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ 15 برسوں (2005 سے 2019)کے دوران کیرالہ میں مانسون کی آمد کی تاریخ سے متعلق پیشین گوئیاں صرف 2015 کے علاوہ صحیح پائی گئیں۔ حالیہ 5 برسوں (2015 سے 2019) کے لئے پیشین گوئیوں کی تصدیق درج ذیل گوشوارے میں دیکھی جاسکتی ہے۔

 

سال کی تاریخ

آغٓاز کی اصل تاریخ

پیشین گوئی کے مطابق آغاز

2015

5جون

30 مئی

2016

8 جون

7 جون

2017

30مئی

30مئی

2018

29مئی

29مئی

2019

 8 جون

6جون

 

بھارتی مانسون خطے میں ، ابتدائی مانسون کی بارشیں ، جنوبی انڈمان سمندر  پر برستی ہیں  اور بعدا زاں مانسون کی ہوائیں پورے خلیج بنگال میں شمال-مغرب کی جانب پیش قدمی کرتی ہیں۔مانسون کے آغاز؍پیش رفت کی نئی تاریخوں کے مطابق توقع کی جاتی ہے کہ جنوب مغربی مانسون انڈمان سمندر کی جانب 22 مئی کے آس پاس پیش قدمی کرے گا۔ فی الحال خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں واضع طورپر کم دباؤ والا علاقہ بنا ہوا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)نے مانسون کے آغاز کی نارمل تاریخوں اور جنوب مغربی مانسون کے پسماندہ ہونے کی تاریخوں کا اجراء کردیا ہے اور یہ تمام تر تفصیلات 15 اپریل 2020 کو جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں فراہم کی گئی ہیں۔ اب تفصیلی رپورٹ(سی آر ایس تحقیقی رپورٹ نمبر 3؍2020)، جس کا تعلق مانسون کے آغاز کی نارمل تاریخوں سے ہے اور اس میں اس کے پیچھے ہٹنے کی بھی تفصیلات موجود ہیں، درج ذیل لنک پر دستیاب ہے۔

http://www.imdpune.gov.in/Clim_Pred_LRF_New/Reports.html

 

 

********

م ن۔ ن ع

 (U: 2543)


(Release ID: 1624317)