زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

20-2019کے لئے اناجوں ، تلہنوں اور دیگرکاروباری فصلوں کی پیداوار کے تیسرے پیشگی تخمینے

Posted On: 15 MAY 2020 2:14PM by PIB Delhi

نئی  دہلی ، 14 مئی : زراعت وامداد باہمی ، کاشت کاروں کی فلاح وبہبود کے محکمے کی جانب سے 20-2019کے لئے اہم فصلوں کے تیسرے پیشگی پیداواری تخمینے جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ملک میں ماہ جون ۔ستمبر 2019کے دوران مانسون کے سیزن میں مجموعی بارش طویل المدت اوسط کے مقابلے میں زیادہ رہی ہے ۔ اسی لحاظ سے 20-2019کے زرعی سال میں بیشترفصلوں کی پیداوار کا تخمینہ ان کی معمول کے مطابق پیداوارکے مقابلے میں زیادہ لگایاگیاہے ۔ یہ تخمینے آئندہ وقت میں حاصل ہونے والی نسبتازیادہ صحیح اطلاعات کے حصول کے بعد نظرثانی  کے عمل سے بھی گذریں گے ۔

20-2019کے دوران اہم فصلوں کے تیسرے  پیشگی تخمینہ جاتی پیداوار کا گوشوارہ درج ذیل ہے ۔

  • خوردنی اناج 295.67 ملین ٹن . (ریکارڈ)
    • چاول – 117.94 ملین ٹن ریکار ڈ
    • گہیہوں – 107.18 ملین ٹن.ریکارڈ
    • نتری /موٹے اناج – 47.54 ملین ٹن ریکارڈ
    • مکئی – 28.98 ملین ٹن ریکارڈ
    • دالیں – 23.01ملین  ٹن ریکارڈ
    • تور – 3.75 ملین ٹن. ریکارڈ
    • چنا– 10.90 ملین ٹن تلہن – 33.50 ملین ٹن. ریکارڈ
        • سویابین  – 12.24 ملین ٹن
        • تل اورسرسوں  – 8.70 ملین ٹن
  • مونگ پھلی – 9.35 ملین ٹن کہاس – 36.05 ملین گانٹھیں  (170 کلوگرام فی گانٹھ) (record)
  • پٹسن اورمیستا - 9.92 ملین گانٹھیں  (180 کلوگرام فی گانٹھ )
  • گنا– 358.14 ملین ٹن

20-2019کے لئے تیسرے پیشگی تخمینوں کے مطابق ملک میں اناج پیداوار کا تخمینہ ریکارڈ 295.67ملین ٹن کے بقدرکا لگایاگیاہے ۔جو 19-2018کے دوران حاصل کی گئی 285.21ملین ٹن خوردنی اناجوں کی پیداوار کے مقابلے میں 10.46ملین ٹن زائد ہے ۔ تاہم 20-2019کے دوران کی پیداوار15-2014سے 19-2018کے دوران حاصل ہوئی ا وسط پیداوارکے مقابلے میں 25.89ملین ٹن زائد ہے ۔ 

 

*****************

 (م ن ۔ع آ۔)

          U-25382532


(Release ID: 1624077) Visitor Counter : 226